مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
146. في السكران: من (كان) يضربه الجد و (يجيز) طلاقه؟
نشہ میں مدہوش شخص کا بیان: جو اس پر حد جاری کرتے ہوں اور اس کی طلاق کو نافذ قرار دیتے ہوں
ترقیم عوامۃ: 29501 ترقیم الشثری: -- 30830
٣٠٨٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن ⦗٢٠⦘ حرملة قال: طلق جار لي سكران فامرني ان اسال سعيد بن المسيب قال: إن اصيب فيه الحق: جلد ثمانين، وفرق بينه وبين اهله.
حضرت عبدالرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میرے ایک پڑوسی نے نشہ کی حالت میں طلاق دے دی پھر اس نے مجھے حکم دیا کہ میں حضرت سعید بن مسیب سے سوال کروں، آپ نے فرمایا: اگر اس میں وہ حق پر ہو تو اسے اسّی کوڑے مارے جائیں گے اور اس کے اور اس کی گھر والی کے درمیان تفریق کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30830، ترقيم محمد عوامة 29501)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30830 in Urdu