مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
146. في السكران: من (كان) يضربه الجد و (يجيز) طلاقه؟
نشہ میں مدہوش شخص کا بیان: جو اس پر حد جاری کرتے ہوں اور اس کی طلاق کو نافذ قرار دیتے ہوں
ترقیم عوامۃ: 29501 ترقیم الشثری: -- 30830
٣٠٨٣٠ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا حاتم بن إسماعيل عن عبد الرحمن بن ⦗٢٠⦘ حرملة قال: طلق جار لي سكران فامرني ان اسال سعيد بن المسيب قال: إن اصيب فيه الحق: جلد ثمانين، وفرق بينه وبين اهله.
حضرت عبدالرحمن بن حرملہ فرماتے ہیں کہ میرے ایک پڑوسی نے نشہ کی حالت میں طلاق دے دی پھر اس نے مجھے حکم دیا کہ میں حضرت سعید بن مسیب سے سوال کروں، آپ نے فرمایا: اگر اس میں وہ حق پر ہو تو اسے اسّی کوڑے مارے جائیں گے اور اس کے اور اس کی گھر والی کے درمیان تفریق کردی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30830]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30830، ترقيم محمد عوامة 29501)
ترقیم عوامۃ: 29502 ترقیم الشثری: -- 30831
٣٠٨٣١ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا (معتمر) (١) بن سليمان عن ليث عن عبد الرحمن بن عنبسة ان عمر بن عبد العزيز اجاز طلاقه وجلده.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (معمر).
حضرت عبدالرحمن بن عنبسہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن عبدالعزیز نے اس کی طلاق کو نافذ قرار دیا اور اس کو کوڑے مارے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30831]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30831، ترقيم محمد عوامة 29502)
ترقیم عوامۃ: 29503 ترقیم الشثری: -- 30832
٣٠٨٣٢ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا إسماعيل بن إبراهيم عن ايوب عن الحسن وابن سيرين انهما قالا: طلاق السكران جائز، ويجلد ظهره.
حضرت ایوب فرماتے ہیں کہ حضرت حسن بصری اور حضرت ابن سیرین نے ارشاد فرمایا: نشہ میں دھت شخص کا طلاق دینا جائز ہے اور اس کی کمر پر کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30832]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30832، ترقيم محمد عوامة 29503)
ترقیم عوامۃ: 29504 ترقیم الشثری: -- 30833
٣٠٨٣٣ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن جعفر عن ميمون قال: يجوز طلاقه ويجلد.
حضرت جعفر فرماتے ہیں کہ میمون نے ارشاد فرمایا: اس کا طلاق دینا جائز ہے اور اسے کوڑے مارے جائیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30833]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30833، ترقيم محمد عوامة 29504)
ترقیم عوامۃ: 29505 ترقیم الشثری: -- 30834
٣٠٨٣٤ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عيسى بن يونس عن الاوزاعي عن الزهري قال: إذا اعتق او طلق السكران جاز طلاقه، واقيم عليه الحد.
حضرت اوزاعی فرماتے ہیں کہ حضرت زھری نے ارشاد فرمایا: جب نشہ کی حالت میں آزاد کرے یا طلاق دے تو اس کا طلاق دینا جائز ہوگا اور اس پر حد قائم کی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30834]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30834، ترقيم محمد عوامة 29505)
ترقیم عوامۃ: 29506 ترقیم الشثری: -- 30835
٣٠٨٣٥ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا وكيع عن سفيان عمن سمع الشعبي يقول: (يجوز) (١) طلاقه ويوجع ظهره.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط]: (تجوز).
حضرت شعبی نے فرمایا: اس کا طلاق دینا جائز ہے اور اس کی پیٹھ کو تکلیف دی جائے گی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30835]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30835، ترقيم محمد عوامة 29506)