مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
154. فيما يحقن به الدم ويرفع به عن الرجل القتل
ان وجوہات کا بیان جن کی وجہ سے خون محفوظ ہو جاتا ہے اور آدمی سے قتل کی تخفیف ہو جاتی ہے
ترقیم عوامۃ: 29544 ترقیم الشثری: -- 30879
٣٠٨٧٩ - حدثنا ابو بكر قال: حدثنا عبد الرحيم بن سليمان عن إسرائيل عن سماك عن عكرمة عن ابن عباس قال: مر رجل من بني سليم على نفر من اصحاب رسول الله ﷺ ومعه غنم، (فسلم) (١) عليهم فقالوا: ما سلم عليكم إلا ليتعوذ منكم، فعمدوا إليه فقتلوه، واخذوا غنمه فاتوا بها رسول الله ﷺ، فانزل الله: ﴿ياايها الذين آمنوا إذا ضربتم في سبيل الله فتبينوا ولا تقولوا لمن القى إليكم ⦗٣٢⦘ السلام لست مؤمنا تبتغون عرض الحياة الدنيا فعند الله مغانم كثيرة﴾، إلى آخر الآية (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ك]: (سلم).
(٢) مضطرب؛ رواية سماك عن عكرمة مضطربة، أخرجه الترمذي (٣٠٣٠)، وابن حبان (٤٧٥٢)، والحاكم ٢/ ٢٣٥، وأصله في البخاري (٤٥٩١)، ومسلم (٣٠٢٥).
حضرت عکرمہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما نے ارشاد فرمایا: کہ قبیلہ بنو سلیم کے ایک آدمی کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے صحابہ پر گزر ہوا درآنحالیکہ اسکے پاس بھیڑ بکریاں بھی تھیں تو اس نے ان کو سلام کیا۔ پس وہ کہنے لگے: اس نے تمہیں سلام نہیں کیا مگر اس لیے کہ وہ تم سے بچ جائے، سو انہوں نے اس کا ارادہ کیا اور اس کو قتل کردیا اور اس کی بھیڑ بکریاں لے لیں۔ اور وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس لے آئے۔ اس پر اللہ رب العزت نے یہ آیت اتاری: ”اے ایمان والو! جب تم نکلو (جہاد کے لیے) اللہ کی راہ میں تو خوب تحقیق کرلیا کرو اور نہ کہو اس شخص کو جو تم کو سلام کرے کہ تو مومن نہیں ہے کیا تم دنیاوی زندگی کا ساز و سامان حاصل کرنا چاہتے ہو؟ سو اللہ کے ہاں بہت غنیمتیں ہیں۔“ (الخ) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الحدود/حدیث: 30879]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 30879، ترقيم محمد عوامة 29544)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 30879 in Urdu