مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
ترقیم عوامۃ: 29717 ترقیم الشثری: -- 31065
٣١٠٦٥ - حدثنا ابو الاحوص عن ابي إسحاق عن النجراني قال: قلت لعبد الله ابن عمر: اسلم في (نخل) (١) قبل ان تطلع، قال: لا، قلت: لم؟ قال: إن رجلا (اسلم) (٢) في عهد رسول الله ﷺ في حديقة نخل قبل ان تطلع، فلم تطلع شيئا ذلك العام، فقال المشتري: هو لي حتى تطلع، وقال البائع: إنما بعتك النخل هذه السنة، فاختصما إلى رسول الله ﷺ فقال رسول الله ﷺ للبائع:" (اجد) (٣) من نخلك شيئا؟" قال: لا، قال رسول الله ﷺ:"فبم تستحل ماله؟ اردد عليه ما اخذت منه، ولا تسلموا في نخل حتى يبدو صلاحه" (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ب]: (فحل).
(٢) في [أ، ح]: (في).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (أخذ).
(٤) مجهول؛ لجهالة النجراني، أخرجه أحمد (٥٢٣٦)، وأبو داود (٣٤٦١)، وابن ماجه (٢٢٨٤)، وعبد الرزاق (١٤٣٢٠)، والطيالسي (١٩٤٠)، والبيهقي ٦/ ٢٤، وابن عدي ٣/ ١٤٠.
حضرت النجرانی فرماتے ہیں کہ میں نے عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما سے پوچھا: کھجور کے درختوں میں شگوفے نکلنے سے پہلے بیع سلم کی جاسکتی ہے؟ ابن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: نہیں کی جاسکتی۔ میں نے پوچھا: کیوں نہیں ہوسکتی؟ حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے فرمایا: کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانے میں ایک آدمی نے کھجور کے درختوں میں شگوفے نکلنے سے پہلے بیع سلم کی تھی، تو اس سال کوئی شگوفہ نہیں نکلا تو مشتری کہنے لگا: یہ میری ملکیت میں ہوں گے جب تک کہ شگوفے نکل آئیں اور بائع نے کہا: میں نے تو درخت صرف اس سال کے لیے فروخت کیے تھے، تو دونوں آدمی جھگڑا لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوئے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بائع سے فرمایا: کیا مشتری نے تمہارے درخت میں سے کچھ کاٹا ہے؟ بائع نے کہا: کچھ نہیں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: تو پھر اس کا مال تمہارے لیے کیونکر حلال ہوسکتا ہے؟ جو کچھ تم نے اس سے لیا ہے اس کو واپس کر۔ اور آئندہ کوئی کھجور کے درخت میں بیع سلم نہ کرے یہاں تک کہ پھلوں کی صلاحیت ظاہر ہوجائے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31065]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31065، ترقيم محمد عوامة 29717)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31065 in Urdu