🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
1. كتاب أقضية رسول الله ﷺ
رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فیصلوں کی کتاب
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29724 ترقیم الشثری: -- 31072
٣١٠٧٢ - حدثنا عفان (قال: حدثنا همام قال) (١) : حدثنا قتادة عن عكرمة عن ابن عباس قال: إن زوج بريرة كان عبدا اسود يسمى مغيثا، فقضى النبي ﷺ فيها اربع قضيات: فقضى ان مواليها اشترطوا الولاء، فقضى ان الولاء لمن اعطى الثمن، وخيرها (فامرها) (٢) ان تعتد، وتصدق عليها بصدقة، فاهدت منه إلى عائشة فذكرت ذلك للنبي ﷺ فقال:"هو لها صدقة ولنا هدية" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، ط، ك].
(٢) في [ح، هـ]: (وأمرها).
(٣) صحيح؛ أخرجه أحمد (٢٥٤٢)، وبنحوه البخاري (٥٢٨٠).

حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ بریرہ کا شوہر حبشی کالا غلام تھا جس کا نام مغیث تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بریرہ کے بارے میں چار فیصلے فرمائے تھے! بریرہ کے آزاد کرنے والوں نے حق ولاء کی شرط لگائی تھی پس نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فیصلہ فرمایا کہ حق ولاء اس شخص کو ملے گا جو ثمن ادا کرے گا۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کو زوج کے بارے میں اختیار دیا تھا اور ان کو حکم دیا کہ وہ عدت گزاریں۔ اور بریرہ کو کچھ صدقہ ملا تھا انہوں نے اس میں سے کچھ حصہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کو ہدیہ دیا تھا تو حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سامنے ذکر فرمائی۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: یہ صدقہ ہے اس کے لیے اور ہدیہ ہے ہمارے لیے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب أقضية رسول الله ﷺ/حدیث: 31072]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31072، ترقيم محمد عوامة 29724)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31072 in Urdu