🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
3. في دعوة الرجل للرجل الغائب
آدمی کا غیر موجود شخص کے حق مںر دعا کرنے کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29768 ترقیم الشثری: -- 31116
٣١١١٦ - حدثنا يزيد بن هارون عن عبد الملك بن ابي سليمان عن ابي الزبير عن صفوان بن عبد الله (بن صفوان) (١) وكانت تحته الدرداء فاتاها فوجد ام الدرداء ولم يجد ابا الدرداء فقالت له: تريد الحج العام؟ قال: نعم، قالت: فادع (٢) لنا بخير فإن النبي ﷺ كان يقول:"إن دعوة المرء مستجابة لاخيه بظهر الغيب، عند راسه ملك يؤمن على دعائه، كلما دعا له بخير قال: آمين ولك بمثله"، ثم خرجت إلى ⦗١٠٨⦘ السوق فلقيت ابا الدرداء فحدثني عن النبي ﷺ بمثل ذلك (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ح، ط، هـ].
(٢) في [هـ]: زيادة (اللَّه).
(٣) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٧٣٣)، وأحمد (٢١٧٠٨).

حضرت ابو الزبیر فرماتے ہیں کہ حضرت صفوان بن عبد اللہ بن صفوان جن کے نکاح میں حضرت درداء ہیں وہ اپنی بیوی کے پاس تشریف لائے تو حضرت ام الدردا کو ان کے پاس پایا اور حضرت ابو الدرداء وہاں نہیں تھے۔ پس حضرت ام الدرداء ان سے فرمانے لگیں: کیا آپ کا اس سال حج کرنے کا ارادہ ہے؟ صفوان نے کہا: جی ہاں، حضرت ام الدرداء نے کہا: ہمارے حق میں بھی خیر کی دعا کرنا، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے تھے: بیشک آدمی کی دعا اپنے بھائی کے لیے اس کی غیر موجودگی میں قبول کی جاتی ہے اس دعا کرنے والے کے سر کے قریب ایک فرشتہ ہوتا ہے جو اس کی دعا پر آمین کہتا ہے، جب بھی وہ اپنے بھائی کے حق میں خیر کی دعا کرتا ہے، فرشتہ کہتا ہے: آمین، اور تجھے بھی یہی چیز عطا ہو، پھر صفوان بن عبداللہ کہتے ہیں کہ میں بازار کی طرف گیا تو میری ملاقات حضرت ابو الدرداء سے ہوگئی، پس انہوں نے بھی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے مجھے یہ حدیث بیان کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31116]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31116، ترقيم محمد عوامة 29768)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31116 in Urdu