🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. ما ذكر فيمن سأل النبي ﷺ أن يعلمه ما يدعو به فعلمه
اس شخص کے بارے میں ذکر کیا گیا ہے جس نے نبی ﷺ سے درخواست کی کہ آپ مجھے وہ دعا سکھا دیں جسے میں پڑھ سکوں، تو انہوں نے اسے سکھا دیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 29967 ترقیم الشثری: -- 31326
٣١٣٢٦ - حدثنا محمد بن عبد الله الاسدي عن علي بن صالح عن ابي إسحاق عن عمرو بن مرة عن عبد الله بن سلمة عن علي (قال) (١) : قال لي النبي ﷺ:"الا اعلمك كلمات إذا قلتهن غفر لك مع انه مغفور لك؛ لا إله إلا الله الحليم الكريم، لا إله إلا الله العلي العظيم، سبحان رب السماوات السبع ورب العرش (العظيم) (٢) ، الحمد لله رب العالمين" (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ك].
(٢) في [ك]: (الكريم).
(٣) حسن؛ عبد اللَّه بن سلمة صدوق، أخرجه أحمد (٧١٢)، وعبد بن حميد (٧٤)، وابن أبي عاصم (١٣١٦)، والنسائي في الكبرى (٧٦٧٨)، وابن حبان (٦٩٢٨)، والترمذي (٣٥٠٤).

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مجھے ارشاد فرمایا: کیا میں تجھے چند ایسے کلمات نہ سکھا دوں کہ جب تو ان کو پڑھے گا تو تیری بخشش کردی جائے گی۔ باوجود یہ کہ تو بخشا بخشایا ہے۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو بڑا بردبار، سخی ہے، اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں جو کہ بلند وبالا، عظمت والا ہے، پاک ہے ساتوں آسمانوں کا رب، اور عرش کریم کا رب ہے، سب تعریفیں اللہ کے لیے ہیں جو تمام جہانوں کا رب ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31326]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31326، ترقيم محمد عوامة 29967)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31326 in Urdu