🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
54. ما دعا (به) النبي ﷺ لأمته فأعطي بعضه
جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لیے مانگی جس کا کچھ حصہ عطا بھی کر دیا گیا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30121 ترقیم الشثری: -- 31482
٣١٤٨٢ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن رجاء الانصاري عن عبد الله بن شداد عن معاذ بن جبل قال: صلى رسول الله ﷺ يوما صلاة فاطال فيها فلما انصرف قلت: يا رسول الله لقد اطلت اليوم الصلاة، قال:"إني صليت صلاة رغبة ورهبة، وسالت الله لامتي ثلاثا فاعطاني اثنتين ورد علي واحدة، سالته ان لا يسلط عليهم عدوا من غيرهم فاعطانيها، وسالته ان لا يهلكهم غرقا فاعطانيها، وسالته ان لا يجعل باسهم بينهم (فردت) (١) علي" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (فردها).
(٢) مجهول؛ لجهالة رجاء الأنصاري، أخرجه أحمد (٢٢٠٨٢)، وابن ماجه (٣٩٥١)، وابن خزيمة (١٢١٨)، والمزي ٩/ ١٧١.

حضرت معاذ بن جبل فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک دن نماز پڑھی اور بہت لمبی نماز پڑھی، جب نماز پڑھ کر فارغ ہوئے۔ میں نے عرض کیا: اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! آپ نے لمبی نماز پڑھی، تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں نے شوق اور خوف کی نماز پڑھی اور میں نے اللہ سے اپنی امت کے لیے تین چیزیں مانگیں، پس اللہ نے مجھے دو چیزیں عطا فرما دیں اور ایک چیز کو واپس مجھ پر رد کردیا۔ میں نے اللہ سے سوال کیا کہ اس امت پر ان کے علاوہ کسی دشمن کو مسلط مت فرما۔ پس اللہ نے اس دعا کو شرف قبولیت عطا فرمائی، اور میں نے اللہ سے سوال کیا کہ اس امت کو ڈوبنے کے عذاب کے ذریعہ ہلاک مت فرما، پس اللہ نے اس دعا کو بھی شرف قبولیت عطا فرمائی۔ اور میں نے یہ بھی سوال کیا کہ اس امت کے درمیان آپس میں کوئی جنگ نہ ہو تو یہ دعا مجھ پر واپس لوٹا دی گئی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31482]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31482، ترقيم محمد عوامة 30121)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31482 in Urdu