مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
54. ما دعا (به) النبي ﷺ لأمته فأعطي بعضه
جو دعا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی امت کے لیے مانگی جس کا کچھ حصہ عطا بھی کر دیا گیا
ترقیم عوامۃ: 30123 ترقیم الشثری: -- 31484
٣١٤٨٤ - حدثنا بن نمير حدثنا عثمان بن حكيم اخبرنا عامر بن سعد عن ابيه ان رسول الله ﷺ اقبل ذات يوم من العالية حتى إذا مر بمسجد بني معاوية دخل فركع فيه ركعتين وصلينا معه ودعا ربه طويلا ثم انصرف إلينا فقال:"سالت ربي ثلاثا فاعطاني اثنتين ورد علي واحدة، سالت ربي ان لا يهلك امتي بالسنة فاعطانيها، وسالته ان لا يهلك امتي بالغرق فاعطانيها، وسالته ان لا يجعل باسهم بينهم فمنعنيها" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (٢٨٩٠)، وأحمد (١٥٧٤).
حضرت سعد فرماتے ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بلند جگہ سے ہماری طرف تشریف لائے۔ یہاں تک کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا گزر مسجد بنی معاویہ کے پاس سے ہوا۔ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مسجد میں داخل ہوئے اور اس میں دو رکعت نماز ادا فرمائی۔ اور ہم نے بھی آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ساتھ نماز پڑھی۔ اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے اپنے رب سے لمبی دعا مانگی، پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہماری طرف پلٹے۔ ور فرمایا۔ میں نے اپنے رب سے تین دعائیں مانگیں۔ پس رب نے مجھے دو چیزیں عطافرما دیں اور ایک کو منع فرما دیا۔ میں نے اپنے رب سے سوال کیا کہ وہ میری امت کو فاقہ کے ذریعہ سے مت ہلاک فرمائیں، تو اللہ نے اس دعا کو شرف قبولیت عطا فرمائی، اور میں نے یہ بھی سوال کیا کہ میری امت کو ڈوبنے کے ذریعہ ہلاک مت فرمانا۔ پس اللہ نے اس دعا کو بھی شرف قبولیت عطا فرمائی، اور میں نے یہ بھی سوال کیا کہ امت کے درمیان کوئی جنگ نہ ہو تو اللہ نے منع فرما دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31484]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31484، ترقيم محمد عوامة 30123)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31484 in Urdu