🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
84. الرجل (يفزع) من الليل ما يدعو به
جو شخص رات سے ڈرتا ہو تو وہ یوں دعا کرے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 30234 ترقیم الشثری: -- 31597
٣١٥٩٧ - حدثنا ابو اسامة عن عبد الرحمن بن يزيد قال: (حدثنا) (١) مكحول ان رسول الله ﷺ لما دخل مكة تلقته الجن بالشرر يرمونه، فقال جبريل: تعوذ يا محمد، فتعوذ بهؤلاء الكلمات فدحروا عنه:"اعوذ بكلمات الله التامات التي لا يجاوزهن بر ولا فاجر، من شر ما ينزل من السماء وما يعرج فيها، ومن شر ما بث في الارض وما يخرج، ومن شر الليل والنهار، ومن كل طارق إلا طارقا يطرق بخير يا رحمن" (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ك]: (أخبرنا).
(٢) مرسل معلول؛ مكحول تابعي، وأبو أسامة إنما يروي عن ابن تميم.

حضرت مکحول فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جب مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو کچھ جن ملے جنہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر انگارے پھینکے، تو حضرت جبرائیل نے فرمایا: اے محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم)! پناہ مانگیے: تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ان کلمات کے ذریعہ پناہ مانگی، پھر ان جنوں کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہٹا دیا گیا: میں پناہ مانگتا ہوں اللہ کے مکمل کلمات کے ساتھ کہ جن سے کوئی نیکو کار اور بدکار تجاوز نہیں کرسکتا۔ ہر اس چیز کے شر سے جو آسمان سے اترتی ہے، اور جو آسمان میں بلند ہوتی ہے، اور ہر اس چیز کے شر سے جو زمین میں پھیلتی ہے، اور زمین سے نکلتی ہے، اور دن اور رات کے شر سے، اور ہر رات کو آنے والے خیر کی توقع کرتے ہوئے اے رحم کرنے والے! [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الدعاء/حدیث: 31597]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 31597، ترقيم محمد عوامة 30234)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 31597 in Urdu