مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
1. ما ذكر من حديث الأمراء والدخول عليهم
وہ روایات جو امراء کی باتوں اور ان کے درباروں میں داخل ہونے کے بارے میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 31318 ترقیم الشثری: -- 32706
٣٢٧٠٦ - حدثنا إسماعيل بن علية عن ايوب عن ابن ابي مليكة قال: اتيت اسماء بعد قتل عبد الله بن الزبير فقالت: بلغني انهم (صلبوا) (١) عبد الله منكسا وعلقوا معه الهرة، والله لوددت اني لا اموت حتى يدفع إلي فاغسله واحنطه واكفنه ثم ادفنه، (فما لبثوا) (٢) ان جاءه كتاب (عبد الملك) (٣) ان يدفع إلى اهله، قال: فاتيت به اسماء فغسلته وحنطته وكفنته ثم دفنته (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) ورد في [ط]: (هلكوا).
(٢) ورد في [أ، ب، ط]: (فاكتبوا).
(٣) ورد في [ط]: (عبد اللَّه).
(٤) صحيح.
ابن ابی ملیکہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبد اللہ بن زبیر رضی اللہ عنہ کے قتل کے بعد حضرت اسمائ رضی اللہ عنہا کے پاس حاضر ہوا، وہ فرمانے لگیں کہ مجھے یہ خبر پہنچی ہے کہ لوگوں نے عبد اللہ کو الٹا کر کے سولی چڑھایا ہے، اور اس کے ساتھ ایک بلی کو بھی لٹکایا ہے، بخدا میں چاہتی ہوں کہ میری موت سے پہلے مجھے اس کی نعش دی جائے تو میں اس کو غسل دوں خوشبو لگاؤں، کفن دوں اور دفن کر دوں، کچھ ہی دیر بعد عبد الملک کا خط آگیا کہ ان کی نعش کو ان کے گھر والوں کے سپرد کردیا جائے، چناچہ ان کو حضرت اسماء کے پاس لایا گیا، انہوں نے ان کو غسل دیا، خوشبو لگائی، کفن دیا اور دفنا دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأمراء/حدیث: 32706]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32706، ترقيم محمد عوامة 31318)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32706 in Urdu