مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
45. ما يجوز للرجل من الوصية في ماله
آدمی کے لئے اپنے کتنے مال کی وصیت کرنا جائز ہے؟
ترقیم عوامۃ: 31558 ترقیم الشثری: -- 32960
٣٢٩٦٠ - حدثنا ابن عيينة عن الزهري عن عامر بن سعد عن ابيه انه قال: مرض مرضا اشفى منه، فاتاه النبي ﷺ يعوده، فقال: يا رسول الله، إن لي مالا كثيرا وليس يرثني إلا ابنة (لي) (١) افاتصدق بالثلثين؟ قال:"لا"، قال: ⦗٢١٤⦘ (الشطر؟) (٢) قال:"لا"، (قلت) (٣) : فالثلث؟ (قال:"الثلث، (والثلث) ) (٤) (٥) كثير" (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب].
(٢) في [جـ]: (فالشطر).
(٣) في [أ، ب، جـ، م]: (قال).
(٤) سقط من: [جـ، م].
(٥) سقط من: [أ، ب].
(٦) صحيح؛ أخرجه البخاري (٦٧٣٣)، ومسلم (١٦٢٨).
عامر بن سعد روایت کرتے ہیں کہ حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ میں ایک مرتبہ اتنا بیمار ہوا کہ قریب المرگ ہوگیا، میرے پاس عیادت کے لئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لائے تو میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ! میرے پاس بہت سا مال ہے اور میرا وارث میری ایک بیٹی کے علاوہ کوئی نہیں، کیا میں اپنے مال کا دو تہائی حصّہ صدقہ کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں! میں نے عرض کیا: تو کیا آدھا مال صدقہ کرسکتا ہوں؟ آپ نے فرمایا: نہیں! میں نے عرض کیا: اور ایک تہائی؟ آپ نے فرمایا: ایک تہائی بہت ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 32960]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 32960، ترقيم محمد عوامة 31558)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 32960 in Urdu