🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
79. الرجل يوصي بعتق رقبتين فلا (توجد) إلا رقبة
اس آدمی کا بیان جو دو غلاموں کے آزاد کرنے کی وصیت کرکے مرے لیکن ایک غلام سے زیادہ نہ مل سکے
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 31678 ترقیم الشثری: -- 33089
٣٣٠٨٩ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا هشام بن حسان قال: كان اول وصية محمد بن سيرين: هذا ما اوصى به محمد بن ابي عمرة: انه (يشهد) (١) ان لا إله إلا الله وان محمدا عبده ورسوله، واوصى بنيه واهله ان اتقوا الله واصلحوا ذات بينكم واطيعوا الله ورسوله إن كنتم مؤمنين، (واوصيهم) (٢) بما اوصى به إبراهيم بنيه ⦗٢٤٢⦘ ويعقوب: ﴿يابني إن الله اصطفى لكم الدين فلا تموتن إلا وانتم مسلمون﴾ [البقرة: ١٣٢] ، وزعم انها كانت اول وصية انس بن مالك (٣) . [تم كتاب الوصايا بحمد الله وعونه] (٤)

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م]: (شهد).
(٢) في [م]: (وأوصاهم).
(٣) صحيح؛ ووصية ابن سيرين أخرجها الدارمي (٣١٨٢)، والبيهقي ٦/ ٢٨٧، وابن عساكر ٥٣/ ٢٤٣، وابن سعد ٧/ ٢٠٥، وابن القاسم في المدونة ١٥/ ١٢، وابن زبر في وصايا العلماء ص ٩٠.
(٤) سقط من: [أ، جـ، ح، ط، هـ].

ہشام بن حسان فرماتے ہیں کہ محمد بن سیرین رحمہ اللہ کی پہلی وصیت یہ تھی: یہ وہ وصیت ہے جو محمد بن ابی عمرہ نے کی، میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ کوئی معبود نہیں اور محمد 5 اللہ کے بندے اور اس کے رسول ہیں، اور میں اپنے بیٹوں اور اپنے گھر والوں کو اللہ تعالیٰ سے ڈرنے کی وصیت کرتا ہوں اور اس بات کی کہ آپس میں اچھے طریقے سے رہیں، اور اگر ایمان والے ہیں تو اللہ اور اس کے رسول کی اطاعت کریں، اور میں ان کو اس بات کی وصیت کرتا ہوں جس کی حضرت ابراہیم علیہ السلام نے اپنے بیٹوں اور حضرت یعقوب علیہ السلام کو وصیت کی تھی کہ ”اے میرے بیٹو! بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لئے دین کو پسند کیا ہے، سو تمہیں موت اسی حالت میں آئے کہ تم مسلمان ہو“ اور وہ فرماتے ہیں کہ یہی حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی بھی پہلی وصیت تھی۔ تم کتاب الوصایا بحمد اللہ وعونہ (بحمد اللہ کتاب الوصایا اختتام کو پہنچی) [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الوصايا/حدیث: 33089]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33089، ترقيم محمد عوامة 31678)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33089 in Urdu