مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
85. في الرجل يعتق الرجل سائبه لمن يكون ميراثه؟
اس آدمی کا بیان جو اپنے غلام کو آزاد چھوڑ دے، یہ کہہ کر کہ کسی کو تم پر ولایت نہیں، کہ اس کی میراث کس کو ملے گی؟
ترقیم عوامۃ: 32086 ترقیم الشثری: -- 33570
٣٣٥٧٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا بسطام بن مسلم عن عطاء بن ابي رباح ان طارق بن (المرقع) (١) اعتق غلاما له لله، فمات وترك مالا، فعرض على مولاه طارق فقال: شيء جعلته لله فلست بعائد فيه، فكتب في ذلك إلى عمر، فكتب عمر ان اعرضوا المال على طارق، فإن قبله (٢) ، وإلا فاشتروا به رقيقا فاعتقوهم، قال: فبلغ (٣) خمسة عشر راسا (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، م]: (الربيع).
(٢) في [هـ]: زيادة (فذاك).
(٣) زيادة في [أ، ب]: (ذلك).
(٤) منقطع، عطاء بن أبي رباح لم يدرك عمر.
عطاء بن ابی رباح فرماتے ہیں کہ، طارق بن مرقع نے اپنا غلام اللہ کے لئے آزاد کیا چناچہ وہ مرگیا اور اس نے اپنا مال چھوڑا، اس کو اس کے آقا طارق پر پیش کیا گیا تو وہ کہنے لگے یہ ایسی چیز ہے جو میں نے اللہ کے لئے چھوڑ دی ہے اس لئے میں اس کو دوبارہ لینے والا نہیں، چناچہ اس بارے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو لکھا گیا۔ آپ نے فرمایا، کہ مال طارق کو دے دو، اگر وہ لے لے تو ٹھیک ورنہ اس سے غلام خرید کر آزاد کردو، راوی فرماتے ہیں، کہ وہ مال پندرہ غلاموں کی قیمت تک جا پہنچا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفرائض/حدیث: 33570]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 33570، ترقيم محمد عوامة 32086)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 33570 in Urdu