🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. ما ذكر في فضل عمر بن الخطاب ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کی فضیلت کے بارے میں نقل کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32670 ترقیم الشثری: -- 34176
٣٤١٧٦ - حدثنا ابو معاوية عن الاعمش عن زيد بن وهب قال: جاء رجلان إلى عبد الله فقال احدهما: يا ابا عبد الرحمن كيف تقرا هذه الآية؟ فقال له عبد الله: من اقراك؟ قال: ابو حكيم المزني، وقال للآخر: من اقراك؟ قال: اقراني عمر، قال: اقرا كما اقراك عمر، ثم بكى حتى سقطت دموعه في الحصا، ثم قال: إن عمر كان حصنا حصينا على الإسلام، يدخل فيه ولا يخرج منه، فلما مات عمر انثلم الحصن، فهو يخرج منه ولا يدخل فيه (١) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح.
حضرت زید بن وھب رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ دو آدمی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے پھر ان دونوں میں سے ایک کہنے لگا: آپ اس آیت کو کیسے پڑھتے ہیں؟ تو حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ نے اس سے پوچھا: تمہیں یہ آیت کس نے پڑھائی؟ اس نے کہا: حضرت ابو حکیم المزنی نے۔ اور آپ رضی اللہ عنہ نے دوسرے سے پوچھا: تمہیں یہ آیت کس نے پڑھائی؟ اس نے کہا: مجھے حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے پڑھائی۔ آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: تم پڑھو جیسا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے تمہیں پڑھایا، پھر رونے لگے یہاں تک کہ آپ رضی اللہ عنہ کے آنسو کنکریوں پر گرنے لگے۔ پھر فرمایا: بلاشبہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اسلام کے مضبوط و مستحکم قلعہ تھے جس میں اسلام داخل ہوا اور ان سے نکلا نہیں۔ پس جب حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا انتقال ہوگیا تو اس قلعہ میں شگاف پڑگیا پس وہ اس سے نکل گیا اور اس میں داخل نہیں ہوا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34176]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34176، ترقيم محمد عوامة 32670)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34176 in Urdu