🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32717 ترقیم الشثری: -- 34225
٣٤٢٢٥ - حدثنا حسين بن علي عن مجمع قال: دخل عبد الرحمن بن ابي ليلى على الحجاج فقال لجلسائه: إذا اردتم ان تنظروا إلى رجل يسب امير المؤمنين عثمان فهذا عندكم -يعني عبد الرحمن (١) ، فقال عبد الرحمن: معاذ الله ايها الامير ان اكون اسب عثمان، إنه ليحجزني عن ذلك آية في كتاب الله قال الله: ﴿للفقراء المهاجرين الذين اخرجوا من ديارهم واموالهم يبتغون فضلا من الله ورضوانا وينصرون الله ورسوله اولئك هم الصادقون﴾ [الحشر: ٨] ، فكان عثمان منهم.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب] زيادة: (ابن أبي ليلى).
حضرت مجمع رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عبد الرحمن بن ابی لیلیٰ رحمہ اللہ حجاج بن یوسف کے پاس تشریف لے گئے تو وہ اپنے ہم نشینوں سے کہنے لگا: اگر تم ایسے شخص کو دیکھنا چاہو جو امیر المؤمنین حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو سب و شتم کرتا ہو تو یہ شخص یعنی عبد الرحمن تمہارے پاس ہیں ان کو دیکھ لو۔ اس پر حضرت عبد الرحمن رحمہ اللہ نے فرمایا: اے امیر! اللہ کی پناہ، اس بات سے کہ میں حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو سب و شتم کروں۔ یقینا کتاب اللہ میں پائی جانے والی اس آیت مبارکہ نے مجھے اس کام سے روک دیا اور محفوظ رکھا۔ اللہ نے ارشاد فرمایا: (ترجمہ: نیز وہ مال) ان مفلس مہاجروں کے لیے ہے جو نکال باہر کیے گئے ہیں اپنے گھروں سے اور اپنی جائدادوں سے۔ جو تلاش کرتے ہیں فضل اللہ کا اور اس کی خوشنودی، اور مدد کرتے ہیں اللہ اور اس کے رسول کی، یہی سچے لوگ ہیں) حضرت عثمان ان لوگوں میں سے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34225]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34225، ترقيم محمد عوامة 32717)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34225 in Urdu