🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
17. ما ذكر في فضل عثمان ابن عفان ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ بن عفان کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 32718 ترقیم الشثری: -- 34226
٣٤٢٢٦ - حدثنا زيد بن الحباب قال: حدثني ابن لهيعة قال: حدثني يزيد بن عمرو المعافري قال: سمعت (ابا ثور) (١) الفهمي يقول: قدم عبد الرحمن بن عديس (البلوي) (٢) وكان ممن بايع تحت الشجرة فصعد المنبر فحمد الله واثنى عليه ثم ⦗٥١⦘ ذكر عثمان فقال ابو ثور: فدخلت على عثمان وهو محصور فقلت: إن فلانا ذكر كذا وكذا، فقال عثمان: ومن اين وقد اختبات عند الله عشرا: إني لرابع في الإسلام، وقد زوجني رسول الله ﷺ ابنته ثم ابنته، وقد بايعت رسول الله ﷺ بيدي هذه اليمنى فما مسست بها ذكري، ولا تغنيت ولا تمنيت، ولا شربت خمرا في جاهلية ولا إسلام، وقد قال رسول الله ﷺ:"من يشتري هذه (الزنقة) (٣) ويزيدها في المسجد: له بيت في الجنة"، فاشتريتها وزدتها في المسجد (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [م] (الأثور)، وفي [أ، ب، هـ]: (الأنور).
(٢) في [أ، ب]: (العلوي).
(٣) في [أ، هـ]: (الربعة)، والمراد الجدار المائل.
(٤) ضعيف؛ لضعف ابن لهيعة، أخرجه ابن أبي عاصم في السنة (١٣٠٨) والآحاد المثاني (١٢٧٦)، والبزار (٤٤٨)، وابن عساكر ٣٩/ ٢٧، وابن شبه (٢٠١١)، ويعقوب في المعرفة ٢/ ٤٨٨.

حضرت یزید بن عمرو المعاصری رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت ابو ثور الفھمی رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ عبد الرحمن بن عدیس جو کہ ان لوگوں میں ہیں جنہوں نے درخت کے نیچے بیعت کی تھی وہ بلوائیوں کے پاس آیا اور منبر پر چڑھا: حمدو ثنا کے بعد اس نے حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کا ذکر کیا۔ تو حضرت ابو ثور رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ میں محاصرے کے دوران حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے پاس حاضر ہوا اور میں نے عرض کیا کہ فلاں شخص آپ رضی اللہ عنہ کے بارے میں ایسے اور ایسے کہہ رہا ہے۔ پس حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ایسی بات کیسے ہوسکتی ہے؟ حالانکہ میں نے اللہ کے پاس دس خصوصیات ذخیرہ کی ہوئی ہیں۔ وہ یہ کہ میں اسلام لانے والا چوتھا شخص ہوں۔ اور تحقیق رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے سے اپنی ایک بیٹی کا نکاح کیا، پھر دوسری بیٹی کا نکاح کیا اور تحقیق میں نے اپنے اس دائیں ہاتھ سے رسول اللہ سے بیعت کی تو پھر کبھی بھی میں نے اس سے اپنی شرمگاہ کو نہیں چھوا۔ اور نہ ہی میں نے کبھی عشق و معشوقی کی۔ اور نہ ہی کبھی اس چیز کی میں نے کبھی تمنا و آرزو کی۔ اور میں نے نہ تو زمانہ جاہلیت میں اور نہ ہی زمانہ اسلام میں کبھی شراب پی۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تھا کہ کون شخص اس راستہ کے حصہ کو خرید کر اس سے مسجد کی توسیع کرے گا تو اس کے لیے اس کے بدلہ جنت میں گھر ہوگا؟ پس میں نے اس جگہ کو خرید کر مسجد کی توسیع کی تھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34226]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34226، ترقيم محمد عوامة 32718)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34226 in Urdu