مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
18. فضائل علي بن أبي طالب ﵁
سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ کے فضائل کا بیان
ترقیم عوامۃ: 32767 ترقیم الشثری: -- 34275
٣٤٢٧٥ - حدثنا ابو اسامة عن عوف عن عطية ابي (المعذل) (١) الطفاوي عن ابيه قال: اخبرتني ام سلمة ان رسول الله ﷺ كان عندها في بيتها ذات يوم، فجاءت الخادم فقالت: علي وفاطمة بالسدة، فقال:"تنحي لي عن اهل بيتي"، فتنحت في ناحية البيت، فدخل علي وفاطمة وحسن وحسين فوضعهما في حجره، واخذ عليا بإحدى يديه فضمه إليه، واخذ فاطمة باليد الاخرى فضمها إليه (وقبلهما) (٢) ، واغدف عليهم خميصة سوداء، ثم قال:"اللهم إليك لا إلى النار انا واهل بيتي"، قالت: فناديته فقلت: وانا يا رسول الله، قال:"وانت" (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (المعدل).
(٢) في [أ، ب، جـ]: (قبلها).
(٣) مجهول، والد الطفاوي لا يعرف، والابن ضعيف، أخرجه أحمد (٢٦٥٤٠)، والطبراني (٢٦٦٧)، والدولابي ٢/ ١٢١.
حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ ایک دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے گھر میں میرے پاس تھے۔ کہ خادمہ نے آکر عرض کیا: حضرت علی رضی اللہ عنہ اور حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا دروازے پر ہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: میرے گھر والوں کے لیے جگہ بناؤ۔ پس میں گھر کے ایک کونے میں ہوگئی۔ تو حضرت علی رضی اللہ عنہ، حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا، حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ تشریف لائے۔ پھر دونوں بچوں کو تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی گود میں بٹھا لیا۔ اور اپنے ایک ہاتھ سے علی رضی اللہ عنہ کو پکڑ کر اپنے سے چمٹا لیا اور دوسرے ہاتھ سے فاطمہ رضی اللہ عنہا کو پکڑ کر اپنے سے چمٹا لیا اور ان کا بوسہ بھی لیا۔ اور ان سب پر اپنی کالی چادر ڈال دی۔ پھر ارشاد فرمایا: اے اللہ! تیری طرف پناہ پکڑتے ہیں نہ کہ جہنم کی طرف میں اور میرے گھر والے۔ حضرت ام سلمہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں۔ میں نے پکار کر کہا: اے اللہ کے رسول 5! میں بھی؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: تو بھی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34275]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34275، ترقيم محمد عوامة 32767)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34275 in Urdu