مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
42. ما ذكر في سعد بن معاذ ﵁
ان روایات کا بیان جو سیدنا سعد بن معاذرضی اللہ عنہ کی فضیلت میں ذکر کی گئی ہیں
ترقیم عوامۃ: 32985 ترقیم الشثری: -- 34494
٣٤٤٩٤ - حدثنا محمد بن بشر قال: ثنا محمد بن عمرو قال: ثنا واقد بن عمرو ابن سعد بن معاذ قال: دخلت على انس بن مالك حين قدم المدينة مع ابن اخي فسلمت عليه، فقال: من انت؟ فقلت: انا واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ، قال: فبكى فاكثر البكاء، ثم قال: إنك شبيه سعد، إن سعدا كان من اعظم الناس واطولهم، وإن رسول الله ﷺ بعث بعثا إلى اكيدر دومة، فارسل بحلة من ديباج منسوج فيها الذهب فلبسها رسول الله ﷺ فجعل الناس (يلمسونها) (١) بايديهم فقال:"اتعجبون من هذه؟" قالوا: يا رسول الله ما رايناك احسن منك اليوم، قال رسول الله ﷺ:"لمناديل سعد في الجنة احسن مما ترون" (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، ط، هـ]: (يلتمسونها).
(٢) حسن؛ محمد بن عمرو صدوق، أخرجه مسلم (٢٤٦٩)، وأحمد (١٢٢٢٣)، وبنحوه البخاري (٢٦١٥).
حضرت واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں اپنے بھائی کے ساتھ مدینہ آیا تو میں حضرت انس رضی اللہ عنہ کے پاس داخل ہوا۔ اور میں نے ان کو سلام کیا۔ آپ رضی اللہ عنہ نے پوچھا: تم کون ہو؟ میں نے کہا: میں واقد بن عمرو بن سعد بن معاذ ہوں۔ آپ رضی اللہ عنہ رونے لگے اور بہت روئے۔ پھر آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: یقینا تم حضرت کے مشابہہ ہو۔ بیشک وہ لوگوں میں سب سے عظیم اور بڑے آدمی تھے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اکیدر دومہ کی طر ف ایک لشکر بھیجا تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک جوڑا بھیجا جو ریشم کا تھا اور اس میں سونے کا کام ہو اتھا۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو ملبوس فرمایا: تو لوگ اس کپڑے کو خوبصورتی کی وجہ سے ہاتھ لگا رہے تھے اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کیا تم کو یہ اچھا لگا؟ لوگوں نے کہا: اے اللہ کے رسول 5! ہم نے آج تک اس سے اچھا اور خوبصورت کوئی کپڑا نہیں دیکھا۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سعد رضی اللہ عنہ کے رومال جنت میں اس سے بھی خوبصورت ہیں جو کپڑا تم دیکھ رہے ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الفضائل/حدیث: 34494]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 34494، ترقيم محمد عوامة 32985)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 34494 in Urdu