🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
58. ما قالوا: فيمن يبدأ (به) في الأعطية؟
اس شخص کا بیان جس کو عطیہ سب سے پہلے دیا جائے گا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33567 ترقیم الشثری: -- 35104
٣٥١٠٤ - حدثنا وكيع قال: ثنا موسى بن علي بن رباح عن ابيه ان عمر بن الخطاب خطب الناس في الجابية فحمد الله واثنى عليه ثم قال: من احب ان يسال عن القرآن فليات ابي بن كعب، ومن احب ان يسال عن الفرائض فليات زيد بن ثابت، ومن احب ان يسال عن الفقه فليات معاذ بن جبل، ومن احب ان يسال عن المال فلياتني، فإن الله جعلني خازنا وقاسما، الا وإني بادئ بالمهاجرين الاولين، انا واصحابي فنعطيهم، ثم بادئ بالانصار الذين تبوءوا الدار والإيمان فنعطيهم، ثم بادئ بازواج النبي ﷺ (فنعطيهن) (١) ، فمن اسرعت به الهجرة اسرع به العطاء، ومن ابطا عن الهجرة ابطا به العطاء، فلا يلومن احدكم إلا مناخ راحلته (٢) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (فنعطيهم).
(٢) منقطع؛ علي بن رباح لم يدرك عمر.

حضرت عُلَی بن رباح رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ نے جابیہ کے مقام پر لوگوں سے خطاب فرمایا: پس آپ رضی اللہ عنہ نے اللہ کی حمدو ثنا بیان کی پھر ارشاد فرمایا: جو شخص چاہتا ہے کہ وہ قرآن کے متعلق پوچھے تو اس کو چاہیے کہ وہ حضرت ابیّ بن کعب رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے۔ اور جو چاہتا ہے کہ وہ وراثت کے حصوں کے متعلق پوچھے تو اس کو چاہیے کہ وہ حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے۔ اور جو شخص چاہتا ہے کہ وہ فقہ سے متعلق پوچھے تو اس کو چاہیے کہ وہ حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ کی خدمت میں آئے اور جو شخص چاہتا ہے وہ مال سے متعلق پوچھے تو اس کو چاہیے کہ وہ میرے پاس آئے۔ بیشک اللہ تعالیٰ نے مجھے خزانچی اور تقسیم کرنے والا بنایا ہے۔ خبردار میں سب سے پہلے مہاجرین اولین سے ابتدا کروں گا۔ میں اور میرے اصحاب ان کو عطایا دیں گے۔ پھر میں انصار سے ابتدا کروں گا جنہوں نے ایمان کو جگہ فراہم کی اور ایمان پر قائم رہے۔ پس میں اور میرے اصحاب ان کو عطایا دیں گے۔ پھر میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ازواج مطہرات سے ابتدا کروں گا اور ان کو عطایا دوں گا۔ اور جس نے ہجرت میں جلدی کی تو عطیہ بھی اس کی طرف جلدی کرے گا۔ اور جو ہجرت میں سست ہوا تو عطیہ میں بھی سستی ہوگی۔ تم میں کوئی ہرگز ملامت نہیں کرے گا مگر اپنی سواری کے بیٹھنے کی جگہ پر۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35104]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35104، ترقيم محمد عوامة 33567)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35104 in Urdu