🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
59. ما قالوا: في عدل الوالي وقسمه قليلا كان أو كثيرا
حاکم کا انصاف کرنا اور مال کو تقسیم کرنا، مال تھوڑا ہو یا زیادہ
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 33584 ترقیم الشثری: -- 35122
٣٥١٢٢ - حدثنا وكيع قال: ثنا المسعودي عن محارب بن دثار عن الاحنف بن قيس: انهم كانوا جلوسا بباب عمر، فخرجت عليهم جارية فقال لها بعض القوم: (ايطؤك) (١) (امير) (٢) المؤمنين؟ قالت: إني لا احل له، يعني انها من الخمس، فخرج عمر فقال: اتدرون ما استحل من هذا الفيء؟ ظهرا احج عليه واعتمر، وحلتين حلة الشتاء والصيف، وقوت آل عمر، قوت اهل بيت رجل من قريش ليسوا بارفعهم ولا (باخسهم) (٣) (٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (أنطول)، وفي [س]: (أيطال)، وفي [ب]: (أيطول).
(٢) في [أ، ب]: (أمر).
(٣) في [أ، ب]: (بأحسنهم).
(٤) صحيح؛ روى وكيع عن المسعودي قبل اختلاطه.

حضرت محارب بن دثار رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ حضرت احنف بن قیس رحمہ اللہ نے ارشاد فرمایا: کہ ہم لوگ حضر ت عمر رضی اللہ عنہ کے دروازے پر بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں ہمارے پاس ایک باندی نکل کر آئی۔ لوگوں میں سے ایک آدمی نے اس سے پوچھا: کیا امیر المؤمنین نے تجھ سے وطی کی ہے؟ وہ کہنے لگی: بلاشبہ میں ان کے لیے حلال نہیں ہوں۔ اس باندی کا مطلب یہ تھا کہ وہ مال خمس میں سے ہے اتنے میں حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی نکل آئے اور فرمانے لگے۔ کیا تم جانتے ہو کہ میں نے اس مال فئی میں سے اپنے لیے کتنی مقدار حلال سمجھی ہے؟ ایک سواری جس پر میں حج کرتا ہوں اور عمرہ کرتا ہوں۔ اور دو کپڑوں کے جوڑے، سردیوں کا جوڑا اور گرمیوں کا جوڑا اور عمر کے اہل خانہ کا راشن جو قریش میں سے ایک آدمی کے اہل خانہ کے راشن کے برابر ہے جو نہ زیادہ مالدار ہو اور نہ ہی زیادہ غریب ہو۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35122]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35122، ترقيم محمد عوامة 33584)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35122 in Urdu