مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
62. ما قالوا: في العطاء من كان يورثه؟
سالانہ تنخواہ کا بیان اور کون اس کا وارث بنے گا؟
ترقیم عوامۃ: 33600 ترقیم الشثری: -- 35138
٣٥١٣٨ - حدثنا محمد بن بكر عن ابن جريج قال: اخبرني عباس ان المطلب بن عبد الله بن قيس بن مخرمة اخبره ان امراة (شكت إلى) (١) عائشة الحاجة، قالت: وما لك؟ قالت: كنا ناخذ عطاء إنسان ميت فرفعناه، فقالت عائشة: لم فعلتم؟ اخرجتم (سهما) (٢) من فيء الله كان يدخل عليكم اخرجتموه من بينكم، وذلك في زمان عمر بن الخطاب (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ط، هـ]: (سألت عن).
(٢) في [أ، ط، هـ]: (منها).
(٣) منقطع، المطلب بن عبد اللَّه لم يدرك عائشة.
حضرت مطلب بن عبد اللہ بن قیس بن مخرمہ رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ ایک عورت نے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے اپنی ضرورت کی شکایت کی تو آپ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تجھے کیا ہوا؟ وہ کہنے لگی: ہم لوگ ایک مردہ انسان کی سالانہ تنخواہ لیتے تھے پس اب ہم نے اس کو ختم کردیا۔ اس پر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے فرمایا: تم نے ایسا کیوں کیا؟ تم نے اللہ کے مال سے وہ حصہ نکال دیا جو تم پر داخل ہوتا تھا اور تم نے اس کو اپنے گھر سے نکال دیا! اور یہ واقعہ حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ کے زمانہ خلافت کا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35138]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35138، ترقيم محمد عوامة 33600)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35138 in Urdu