مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
69. ما قالوا: في قسمة ما يفتح من الأرض، وكيف كان؟
زمین کا جو حصہ فتح ہو جائے ا س کو تقسیم کرنے کا بیان اور یہ تقسیم کیسے ہو گی
ترقیم عوامۃ: 33645 ترقیم الشثری: -- 35184
٣٥١٨٤ - حدثنا ابن فضيل عن يحيى بن سعيد عن بشير بن يسار عن رجل من اصحاب النبي ﷺ ان النبي ﷺ حين ظهر على خيبر وصارت خيبر لرسول الله ﷺ ⦗٣٢٩⦘ والمسلمين، ضعفوا من عملها، فدفعوها إلى اليهود (يعملونها وينفقون) (١) عليها على ان لهم نصف ما خرج منها، فقسمها رسول الله ﷺ على ستة وثلاثين سهما، لكل سهم مائة سهم، فجعل رسول الله ﷺ نصف ذلك كله، فكان في ذلك النصف سهام المسلمين، وسهم رسول الله ﷺ معهم، وجعل النصف الآخر لمن ينزل به من الوفود والامور ونوائب الناس (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (يعملونها)، وفي [هـ]: (يعملون).
(٢) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٦٤٦٤)، وأبو داود (٣٠١١)، والبيهقي ٦/ ٣١٧، وورد من حديث بشير عن سهل بن أبي حثمة، أخرجه أبو داود (٣٠١٠)، والطبراني (٥٦٣٤)، والطحاوي ٣/ ٢٥١، وورد مرسلًا، أخرجه ابن سعد ٢/ ١١٣، وابن شبه (٥٢٦).
حضرت بشیر بن یسار رحمہ اللہ کسی صحابی رضی اللہ عنہ سے نقل کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے خیبر پر فتح پائی اور خیبرسارے کا سارا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور مسلمانوں کا ہوگیا تو یہ لوگ اس میں کام کرنے سے تھک گئے تو انہوں نے یہ زمینیں یہود کو دے دیں کہ وہ ان میں کام کریں اور اس پر خرچ کریں اس شرط پر کہ پیدا ہونے والی کھیتی کا آدھا حصہ ان کو ملے گا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کو چھتیس حصوں میں تقیسم کردیا اس طرح کہ ہر حصہ میں سو حصے تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس تمام کا نصف حصہ مسلمانوں کے لیے خاص کردیا اس طرح کہ اس آدھے میں مسلمانوں کے بھی حصہ تھے اور ان کے ساتھ ہی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا بھی حصہ تھا۔ اور دوسرے نصف کو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے آنے والے وفود کے لیے دوسرے معاملات اور لوگوں کے مصائب کے لیے خاص کردیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35184]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35184، ترقيم محمد عوامة 33645)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35184 in Urdu