مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
99. في الاستعانة بالمشركين من كرهه؟
مشرکین سے مدد مانگنے کا بیان کون اس کو مکروہ سمجھتا ہے
ترقیم عوامۃ: 33831 ترقیم الشثری: -- 35371
٣٥٣٧١ - حدثنا يزيد بن هارون قال: اخبرنا (مستلم) (١) بن سعيد قال: ثنا خبيب بن عبد الرحمن بن خبيب عن ابيه عن جده قال: خرج رسول الله ﷺ يريد وجها، فاتيته انا ورجل من قومي، فقلنا: إن شهد قومنا (مشهدا لا نشهده) (٢) معهم قال:"اسلمتما؟" قلنا: لا، قال:"فإنا لا نستعين بالمشركين على المشركين"، قال: (فاسلمنا) (٣) وشهدنا معه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، هـ]: (مسلم).
(٢) في [أ]: (مشهدا لا شهده)، وفي [ب]: (مشهدًا إلا شهده).
(٣) في [ب]: (فأسلما).
(٤) ضعيف؛ لضعف عبد الرحمن بن خبيب، أخرجه أحمد (١٥٧٦٣)، والبخاري في التاريخ ٣/ ٢٠٩، والحاكم ٢/ ١٢١، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٧٦٣)، والطبراني (٤١٩٤)، والبيهقي ٩/ ٣٧، وابن سعد ٣/ ٥٣٤.
حضرت خبیب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نکلے جنگ کے ارادے سے، تو میں اور میری قوم کا ایک آدمی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے۔ ہم نے عرض کیا: ہمیں شرم آتی ہے کہ ہماری قوم تو میدان جنگ میں حاضر ہو اور ہم ان کے ساتھ شریک نہ ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: کیا تم دونوں نے اسلام قبول کرلیا ہے؟ ہم نے کہا: نہیں! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: بیشک ہم مشرکین کے خلاف مشرکین سے مدد طلب نہیں کرتے۔ راوی فرماتے ہیں: کہ ہم دونوں اسلام لے آئے اور ہم نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شرکت کی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35371]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35371، ترقيم محمد عوامة 33831)
1 .....
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35371 in Urdu