مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
136. في الأمان ما هو وكيف هو؟
امان کیا ہے؟ اور کیسے ہو گی؟
ترقیم عوامۃ: 34083 ترقیم الشثری: -- 35637
٣٥٦٣٧ - حدثنا ريحان بن سعيد قال: حدثني مرزوق بن عمرو قال: حدثني ابو فرقد قال: كنا مع ابي موسى الاشعري يوم فتحنا سوق الاهواز، فسعى رجل من المشركين وسعيا رجلان من المسلمين خلفه، فبينما هو يسعى ويسعيان إذ قال له احدهما: مترس، (فقام الرجل) (١) فاخذاه (فجاءا) (٢) به وابو موسى يضرب اعناق ⦗٤٥٣⦘ الاسارى حتى انتهى (الامر) (٣) إلى الرجل فقال احدهما: إن هذا قد جعل له الامان، فقال ابو موسى: وكيف جعل له الامان؟ قال: إنه كان يسعى ذاهبا في الارض فقلت له: مترس فقام، فقال ابو موسى: وما مترس؟ قال: لا (تخاف) (٤) ، قال: هذا امان خليا سبيله، فخليا سبيل الرجل (٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (وجاءا).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [هـ]: (تخف)، وفي [أ، ب، جـ]: (يخاف).
(٥) مجهول؛ لجهالة مرزوق بن عمر.
حضرت ابو فرقد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ہم نے سوق الاھواز کو فتح کیا تو میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، مشرکین میں سے ایک شخص بھاگا، مسلمانوں میں سے بھی دو اس کے پیچھے بھاگے، اس دوران کہ جب وہ بھاگ رہے تھے، ان میں سے ایک نے اس مشرک کو کہہ دیا، مترس (امان) وہ شخص یہ سن کر کھڑا ہوگیا، انہوں نے اس کو پکڑا حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس اس حالت میں لے کر حاضر ہوئے کہ آپ قیدیوں کو قتل فرما رہے تھے، جب اس شخص کی باری آئی ان دو میں سے ایک نے کہا اس کیلئے امان ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: اس کو امان کیسے ملی؟ اس نے کہا کہ یہ بھاگ رہا تھا میں نے اس کو مترس کہا تو یہ کھڑا ہوگیا، حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ مترس کا کیا مطلب ہے؟ اس نے کہا: اس کا مطلب ہے مت ڈرو آپ نے فرمایا یہ امان ہے، اس کا راستہ چھوڑ دو، پھر ہم نے اس کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35637، ترقيم محمد عوامة 34083)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35637 in Urdu