🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:

136. في الأمان ما هو وكيف هو؟
امان کیا ہے؟ اور کیسے ہو گی؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34082 ترقیم الشثری: -- 35636
٣٥٦٣٦ - حدثنا عباد بن العوام (عن حصين) (١) عن ابي عطية قال: كتب عمر إلى اهل الكوفة انه ذكر لي ان (مطرس) (٢) بلسان الفارسية: الامنة، فإن قلتموها لمن لا يفقه لسانكم فهو آمن (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) في [أ، ب، جـ]: (مطرق).
(٣) صحيح.

حضرت ابو عطیہ رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کوفہ والوں کو لکھا: بیشک مجھے بتایا گیا ہے کہ لفظ مطرس فارسی میں امان کو کہتے ہیں، اگر تم ایسے شخص کو جو تمہاری زبان نہیں سمجھتا مطرس کہہ دو تو امن شمار ہوگا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35636]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35636، ترقيم محمد عوامة 34082)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34083 ترقیم الشثری: -- 35637
٣٥٦٣٧ - حدثنا ريحان بن سعيد قال: حدثني مرزوق بن عمرو قال: حدثني ابو فرقد قال: كنا مع ابي موسى الاشعري يوم فتحنا سوق الاهواز، فسعى رجل من المشركين وسعيا رجلان من المسلمين خلفه، فبينما هو يسعى ويسعيان إذ قال له احدهما: مترس، (فقام الرجل) (١) فاخذاه (فجاءا) (٢) به وابو موسى يضرب اعناق ⦗٤٥٣⦘ الاسارى حتى انتهى (الامر) (٣) إلى الرجل فقال احدهما: إن هذا قد جعل له الامان، فقال ابو موسى: وكيف جعل له الامان؟ قال: إنه كان يسعى ذاهبا في الارض فقلت له: مترس فقام، فقال ابو موسى: وما مترس؟ قال: لا (تخاف) (٤) ، قال: هذا امان خليا سبيله، فخليا سبيل الرجل (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، هـ].
(٢) في [أ، ب]: (وجاءا).
(٣) سقط من: [أ، ب].
(٤) في [هـ]: (تخف)، وفي [أ، ب، جـ]: (يخاف).
(٥) مجهول؛ لجهالة مرزوق بن عمر.

حضرت ابو فرقد رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ جب ہم نے سوق الاھواز کو فتح کیا تو میں حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے ساتھ تھا، مشرکین میں سے ایک شخص بھاگا، مسلمانوں میں سے بھی دو اس کے پیچھے بھاگے، اس دوران کہ جب وہ بھاگ رہے تھے، ان میں سے ایک نے اس مشرک کو کہہ دیا، مترس (امان) وہ شخص یہ سن کر کھڑا ہوگیا، انہوں نے اس کو پکڑا حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کے پاس اس حالت میں لے کر حاضر ہوئے کہ آپ قیدیوں کو قتل فرما رہے تھے، جب اس شخص کی باری آئی ان دو میں سے ایک نے کہا اس کیلئے امان ہے حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے دریافت فرمایا: اس کو امان کیسے ملی؟ اس نے کہا کہ یہ بھاگ رہا تھا میں نے اس کو مترس کہا تو یہ کھڑا ہوگیا، حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے دریافت کیا کہ مترس کا کیا مطلب ہے؟ اس نے کہا: اس کا مطلب ہے مت ڈرو آپ نے فرمایا یہ امان ہے، اس کا راستہ چھوڑ دو، پھر ہم نے اس کو چھوڑ دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35637]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35637، ترقيم محمد عوامة 34083)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34084 ترقیم الشثری: -- 35638
٣٥٦٣٨ - حدثنا مروان بن معاوية عن حميد عن انس قال: حاصرنا تستر فنزل الهرمزان على حكم عمر، فبعث به ابو موسى معي، فلما قدمنا على عمر سكت الهرمزان فلم يتكلم، فقال عمر: تكلم، فقال: كلام حي او كلام ميت؟ قال: فتكلم فلا باس، فقال: (إنا) (١) وإياكم معشر العرب ما خلى الله بيننا وبينكم، (كنا نقتلكم) (٢) ونقصيكم، (فاما إذ) (٣) كان الله معكم لم يكن لنا بكم يدان، قال: فقال عمر: ما (تقول) (٤) يا انس؟ قال: قلت: يا امير المؤمنين تركت خلفي شوكة شديدة و (عددا) (٥) كثيرا، إن قتلته ايس القوم من الحياة، وكان اشد لشوكتهم، وإن استحييته طمع القوم، فقال: (يا) (٦) انس (استحيى) (٧) قاتل البراء بن مالك و (مجزاة) (٨) بن ثور، فلما ⦗٤٥٤⦘ خشيت ان يبسط عليه قلت له: ليس (لك) (٩) إلى قتله سبيل، فقال عمر: لم؟ اعطاك، اصبت منه، قلت: ما فعلت، ولكنك قلت له: تكلم فلا باس، فقال: لتجيئن بمن يشهد معك (وإلا بدات) (١٠) بعقوبتك، قال: فخرجت من عنده فإذا بالزبير بن العوام قد (حفظ) (١١) ما حفظت، فشهد عنده (فتركه) (١٢) ، (واسلم) (١٣) الهرمزان وفرض له (١٤) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (فأنا).
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط].
(٣) في [هـ] (فإذا) وفي [أ، ب]: (فأما إذا).
(٤) في [ب]: (يقول).
(٥) في [أ، ب، جـ]: (عدوا).
(٦) سقط من: [أ، ب، جـ].
(٧) في [أ، ب]: (يستحي).
(٨) في [هـ]: (مجرأة).
(٩) سقط من: [أ، ب].
(١٠) في [ط، هـ]: (أو لأبدأن).
(١١) في [أ، ب]: (حفظه).
(١٢) في [أ، ب]: (وتركه).
(١٣) سقط من: [أ، ب].
(١٤) صحيح.

حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جب ہم نے تستر کا محاصرہ کیا تو حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے حکم پر ہرمزان اتر کر آیا اور گرفتاری دے دی حضرت ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ نے اس کو میرے ساتھ بھیجا، جب ہم حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آئے تو ہرمزان خاموش ہوگیا اور کچھ نہ بولا حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بولو، اس نے کہا زندوں والا یا مردوں والا کلام؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا بولو کوئی حرج نہیں ہے ھرمزان نے کہا: اے قوم عرب، جب تک اللہ نے ہمیں اور تمہیں ایک دوسرے کے حوالے چھوڑے رکھا ہم تم کو قتل کرتے اور تمہیں دور بھگاتے تھے، لیکن جب اللہ پاک تمہارے ساتھ ہوگیا تو ہمیں تم سے لڑنے پر قدرت نہ رہی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے انس رضی اللہ عنہ آپ کی کیا رائے ہے؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے عرض کیا: اے امیرالمومنین رضی اللہ عنہ میں نے اپنے پیچھے بہت شوکت اور کثیر تعداد چھوڑی ہے، اگر آپ نے اس کو قتل کردیا تو قوم زندگی سے مایوس ہوجائے گی اور یہ ان کی شوکت کو زیادہ سخت کر دے گا، اور اگر اس کو زندہ رکھا تو قوم کو لالچ ہوگی۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے انس رضی اللہ عنہ! کیا میں حضرت براء بن مالک رضی اللہ عنہ اور حضرت مجزاۃ بن ثور کے قاتل کو زندہ چھوڑ دوں؟ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب مجھے اندیشہ ہوا کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کو قتل کردیں گے، میں نے ان سے عرض کیا: آپ کیلئے اس کے قتل پر شرعی راستہ نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کیوں؟ کیا اس نے آپ کو کچھ دیا ہے؟ کیا آپ نے اس سے کچھ لیا ہے؟ میں نے عرض کیا کہ میں نے کچھ نہیں لیا، لیکن آپ نے خود اس سے فرمایا تھا بول تجھ پر کوئی حرج نہیں ہے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا، تم ضرور کسی شخص کو لے کر آؤ جو تمہارے ساتھ گواہی دے، وگرنہ تمہیں سزا ملے گی، حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ جب میں ان کے پاس سے نکلا تو اچانک حضرت زبیر رضی اللہ عنہ بن العوام ملے انہوں نے بھی وہی یاد کرلیا تھا جو میں نے یاد کیا تھا انہوں نے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کے سامنے گواہی دی، تو آپ رضی اللہ عنہ نے اس کو چھوڑ دیا، ہر مزان مسلمان ہوگیا، اور اس کیلئے حصہ مقرر کردیا گیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35638]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35638، ترقيم محمد عوامة 34084)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34085 ترقیم الشثری: -- 35639
٣٥٦٣٩ - (حدثنا وكيع) (١) حدثنا الاعمش عن ابي وائل قال: اتانا كتاب عمر ونحن (بخانقين) (٢) إذا قال الرجل للرجل: لا (تدهل) (٣) ؛ فقد امنه، وإذا قال: لا تخف فقد امنه، وإذا قال: مطرس فقد امنه، قال: الله يعلم (الالسنة) (٤) (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من النسخ وتمت إضافتها من أطراف الخبر في المصنف.
(٢) في [أ، ب]: (بحامعين).
(٣) أي: لا تخف، وفي [أ، ب، جـ]: (تدخك)، وفي [هـ]: (تدخل)، وانظر: مصنف عبد الرزاق (٩٤٢٩)، وسنن البيهقي ٩/ ٩٦.
(٤) في [أ، ب، جـ]: (الأمنة).
(٥) صحيح.

حضرت ابو وائل فرماتے ہیں جب ہم خانقین میں تھے، حضرت عمر رضی اللہ عنہ کا خط ہمارے پاس آیا، اس میں تھا جب کوئی شخص کسی سے کہے لا تدھل (مت ڈر) تو اس نے اس کو امان دے دی، اور اگر کہا لا تخف تو بھی اس کو امان دے دی، اور اگر کہا مطرس تو اس کو امان دے دی، بیشک اللہ تعالیٰ سب زبانوں کو جانتا ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35639]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35639، ترقيم محمد عوامة 34085)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34086 ترقیم الشثری: -- 35640
٣٥٦٤٠ - حدثنا وكيع قال: ثنا (اسامة بن زيد) (١) عن ابان بن صالح عن مجاهد قال: قال عمر: ايما رجل من المسلمين اشار إلى رجل من العدو ⦗٤٥٥⦘ (لئن) (٢) نزلت لاقتلنك، فنزل وهو يرى انه امان فقد امنه (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ، ط، هـ]: (أبو أسامة عن زيد)، وانظر: تلخيص الحبير ٤/ ١٢٢.
(٢) في [هـ]: (لأن).
(٣) منقطع؛ مجاهد لا يروي عن عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا: مسلمانوں میں سے جو شخص دشمن کی طرف اشارہ کرے، اگر تو نے گرفتاری دی تو میں تجھے قتل کر دوں گا، اس نے اتر کر گرفتاری دے دی یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ امان ہے تو اس کو امان حاصل ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35640]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35640، ترقيم محمد عوامة 34086)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 34087 ترقیم الشثری: -- 35641
٣٥٦٤١ - [حدثنا وكيع قال: ثنا موسى بن عبيدة عن طلحة بن عبيد الله بن كريز قال: كتب عمر إلى امراء (الاجناد) (١) : ايما رجل من المسلمين اشار إلى رجل من العدو: لئن نزلت لاقتلنك فنزل وهو يرى انه امان، فقد امنه] (٢) (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ].
(٢) سقط الخبر من: [ب].
(٣) منقطع ضعيف؛ موسى بن عبيد ضعيف، وطلحة بن عبيد اللَّه لا يروي عن عمر.

حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے اجناد کے امراء کی طرف لکھا: مسلمانوں میں سے جو شخص دشمن کے کسی آدمی کی طرف اشارہ کرے، کہ اگر تو نے گرفتاری دی تو میں تجھے قتل کر دوں گا، اس نے اتر کر گرفتاری دے دی یہ سمجھتے ہوئے کہ یہ امان ہے تو اس کو امان حاصل ہوگی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35641]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35641، ترقيم محمد عوامة 34087)

مزید تخریج الحدیث شرح دیکھیں