مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
183. في المسافر يطرق أهله ليلا
رات کے وقت سفر سے واپس گھر لوٹنا
ترقیم عوامۃ: 34335 ترقیم الشثری: -- 35898
٣٥٨٩٨ - حدثنا معاوية بن هشام قال: ثنا سفيان عن حميد الاعرج عن محمد ابن إبراهيم التيمي عن ابي سلمة عن عبد الله بن رواحة قال: كنت في غزاة، فاستاذنت فتعجلت فانتهيت إلى الباب، فإذا المصباح يتاجج، وإذا انا بشيء ابيض (نائم) (١) ، فاخترطت سيفي ثم حركتها، فقالت: إليك إليك فلانة، كانت عندي ⦗٥٢٣⦘ مشطتني، فاتيت النبي ﷺ فاخبرته فنهى ان يطرق الرجل اهله ليلا (٢) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: (قائم).
(٢) منقطع؛ أبو سلمة لا يروي عن عبد اللَّه بن رواحة، أخرجه أحمد (١٥٧٣٦)، والحاكم ٤/ ٢٩٣، وعبد الرزاق (١٤٠١٩).
حضرت عبد اللہ بن رواحہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں ایک غزوہ میں شریک تھا میں نے واپسی کی اجازت طلب کی اور جلدی کی اور جلدی واپس آ کر گھر کے دروازے پر پہنچ گیا، گھر میں چراغ جل رہا تھا اور میں نے ایک سفید چیز سوئی ہوئی دیکھی میں نے تلوار نکال لی پھر اس کو حرکت دی تو میری اہلیہ نے کہا: تو دور ہوجا تو دور ہوجا فلاں میرے پاس ہے اور میرے بالوں میں کنگھی کر رہی ہے، حضرت عبد اللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا اور آپ کو اس واقعہ کی اطلاع دی، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرما دیا کہ آدمی رات کو سفر سے واپس گھر آئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب السير/حدیث: 35898]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 35898، ترقيم محمد عوامة 34335)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 35898 in Urdu