مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34474 ترقیم الشثری: -- 36045
٣٦٠٤٥ - حدثنا محمد بن بشر قال: حدثنا هشام بن سعد قال: ثنا زيد بن اسلم عن ابيه قال: سمعت عبد الله بن الارقم صاحب بيت مال المسلمين يقول لعمر بن الخطاب: يا امير المؤمنين عندنا حلية من حلية جلولاء وآنية ذهب وفضة (فر) (١) (فيها) (٢) رايك، فقال: إذا رايتني فارغا (فآذني) (٣) فجاء يوما فقال: إني اراك اليوم فارغا يا امير المؤمنين قال: ابسط لي نطعا في الجسر، فبسط له نطعا، ثم اتى بذلك المال فصب عليه فجاء فوقف عليه (ثم قال) (٤) : اللهم إنك ذكرت هذا المال فقلت: ﴿زين للناس حب الشهوات من النساء والبنين والقناطير المقنطرة من الذهب﴾ [آل عمران: ١٤] ، وقلت: ﴿لكيلا تاسوا على ما فاتكم ولا تفرحوا بما آتاكم﴾ [الحديد: ٢٣] ، اللهم إنا لا نستطيع إلا ان نفرح بما زينت لنا، اللهم (٥) انفقه في حق واعوذ بك من شره (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) فعل أمر من الرؤية، وفي أكثر النسخ: (فرأى).
(٢) في [أ، ب]: (فيه).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (فأتني).
(٤) في [أ، ب]: (فقال).
(٥) في [هـ]: زيادة (فاجعلني).
(٦) ضعيف؛ لحال هشام بن سعد.
حضرت اسلم فرماتے ہیں کہ عبد اللہ بن ارقم مسلمانوں کے بیت المال کے امیر تھے۔ انہوں نے حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے عرض کیا کہ اے امیر المومنین! ہمارے پاس جلولاء کا زیور اور وہاں کے سونے و چاندی کے برتن ہیں۔ ان کے بارے میں اپنی رائے فرمادیجئے۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا کہ جب تم مجھے فارغ دیکھو تو اس بارے میں بتانا۔ ایک دن وہ حاضر ہوئے اور کہا کہ اے امیر المومنین! آج آپ فارغ ہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ ایک چٹائی بچھاؤ۔ ایک چٹائی بچھائی گئی اور اس پر وہ سارا مال ڈالا گیا۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ اس کے پاس کھڑے ہوئے اور فرمایا کہ اے اللہ تو نے اس مال کا ذکر کیا ہے اور تو نے فرمایا ہے { زُیِّنَ لِلنَّاسِ حُبُّ الشَّہَوَاتِ مِنَ النِّسَائِ وَالْبَنِینَ وَالْقَنَاطِیرِ الْمُقَنْطَرَۃِ مِنَ الذَّہَبِ وَالْفِضَّۃِ } اور تو نے فرمایا ہے { لِکَیْلاَ تَأْسَوْا عَلَی مَا فَاتَکُمْ، وَلاَ تَفْرَحُوا بِمَا آتَاکُمَ } اے اللہ ہمارے بس میں یہ نہیں ہے کہ ہم اس چیز پر خوش نہ ہوں جو تو نے ہمارے لیے مزین فرمائی ہے۔ اے اللہ اسے حق کے راستے میں خرچ فرما اور میں اس کے شر سے تیری پناہ چاہتاہوں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36045]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36045، ترقيم محمد عوامة 34474)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36045 in Urdu