مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. في أمر القادسية وجلولاء
جنگ قادسیہ اور جنگ جلولاء کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34475 ترقیم الشثری: -- 36046
٣٦٠٤٦ - حدثنا عبيد الله بن موسى قال: اخبرنا إسرائيل عن (ابي) (١) إسحاق عن سمرة بن (جعونة) (٢) العامري قال: اصبت قباء منسوجا بالذهب (٣) من ديباج يوم جلولاء فاردت بيعه فالقيته على منكبي، فمررت بعبد الله بن عمر فقال: تبيع القباء؟ قلت: نعم، قال: بكم؟ قلت: بثلاثمائة درهم، قال: إن ثوبك لا يسوى ذلك، وإن شئت اخذت، قلت: قد شئت قال: فاخذه (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، جـ، س، ط، ع، هـ]، وانظر: التاريخ الكبير ٤/ ٢٥٦، والجرح والتعديل ٤/ ١٥٥، والإصابة ٣/ ٢٦٣.
(٢) في [أ، ب، جـ]: (معاوية).
(٣) في [أ، ب]: زيادة (والفضة).
(٤) مجهول؛ لجهالة سمرة بن جعونة.
حضرت سمرہ بن جعونہ عامری فرماتے ہیں کہ مجھے جلولاء کی لڑائی میں ریشم کی بنی ہوئی اور سونے کی کڑھائی شدہ ایک قباء ملی۔ میں نے اسے بیچنے کا ارادہ کیا اور اسے اپنے کندھے پر رکھا۔ میں حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے پاس سے گزرا تو انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ کیا تم اس قباء کو بیچنا چاہتے ہو؟ میں نے ہاں میں جواب دیا تو انہوں نے پوچھا کہ کتنے میں بیچو گے۔ میں نے کہا کہ تین سو درہم میں۔ انہوں نے فرمایا کہ تمہارایہ کپڑا اتنے کا نہیں ہے۔ اگر تم چاہو تو میں لے لوں۔ میں نے کہا میں چاہتا ہوں پھر انہوں نے وہ قباء لے لی۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36046]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36046، ترقيم محمد عوامة 34475)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36046 in Urdu