مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. ما ذكر في تستر
تستر کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34505 ترقیم الشثری: -- 36077
٣٦٠٧٧ - حدثنا قراد ابو نوح قال: حدثنا عثمان بن معاوية القرشي عن ابيه عن عبد الرحمن بن ابي بكرة قال: لما نزل ابو موسى بالناس على الهرمزان ومن معه بتستر، (قال) (١) : اقاموا سنة او نحوها لا يخلصون إليه، قال: (وقد) (٢) كان الهرمزان قتل رجلا من (دهاقنتهم) (٣) وعظمائهم، فانطلق اخوه حتى اتى ابا موسى فقال: ما يجعل لي إن (دللتك) (٤) على المدخل. قال: سلني ما شئت، قال: اسالك ان تحقن دمي ودماء اهل بيتي وتخلي بيننا وبين ما في ايدينا من اموالنا ومساكننا، قال: فذاك لك، قال: ابغني إنسانا سابحا ذا عقل ولب ياتيك بامر بين. ⦗٥٤⦘ قال: فارسل ابو موسى إلى مجزاة بن ثور السدوسي فقال له: ابغني رجلا من قومك سابحا ذا عقل ولب، وليس بذاك في خطره، فإن اصيب كان مصابه على المسلمين يسيرا، وإن سلم جاءنا (بثبت) (٥) ، فإن لا ادري ما جاء به هذا الدهقان ولا آمن له ولا اثق به، قال: فقال مجزاة: قد وجدت، قال: من هو؟ فات به، قال: انا هو، قال ابو موسى: يرحمك الله! ما هذا اردت فابغني رجلا. قال: فقال مجزاة بن ثور: والله لا اعمد إلى عجوز من بكر بن وائل (افدي ابن) (٦) ام مجزاة بابنها، قال: اما إذا ابيت (فسر) (٧) . فلبس الثياب البيض واخذ منديلا واخذ معه خنجرا، ثم انطلق إلى الدهقان حتى (سبح) (٨) ، فاجاز المدينة فادخله من مدخل الماء حيث يدخل على اهل المدينة. قال: فادخله في مدخل شديد يضيق به احيانا حتى ينبطح على بطنه، ويتسع احيانا فيمشي قائما، ويحبو في بعض ذلك حتى دخل المدينة، وقد امر ابو موسى ان يحفظ طريق باب المدينة وطريق (السور) (٩) ومنزل الهرمزان، فانطلق به الدهقان حتى (اراه) (١٠) طريق السور وطريق الباب. ثم انطلق به إلى منزل الهرمزان، وقد كان ابو موسى اوصاه: ان لا تسبقني بامر، فلما راى الهرمزان (قاعدا وحوله دهاقنته وهو يشرب فقال للدهقان: هذا الهرمزان؟) (١١) قال: نعم، قال: هذا الذي لقي المسلمون منه ما لقوا، اما والله ⦗٥٥⦘ لاريحنهم منه، قال: فقال له الدهقان: لا تفعل فإنهم (يتحرزون) (١٢) ويحولون بينك وبين دخول هذا المدخل، فابى مجزاة إلا ان يمضي على رايه على قتل العلج، فاداره الدهقان و (الاصه) (١٣) ان (يكف) (١٤) عن قتله، فابى، فذكر الدهقان قول ابي موسى له: اتق ان لا تسبقني، بامر، فقال: اليس قد امرك صاحبك ان لا تسبقه بامر؟ فقال: (هاه اما) (١٥) والله (لولا هذا) (١٦) لاريحنهم منه. فرجع مع الدهقان إلى منزله فاقام يومه حتى امسى، ثم رجع إلى ابي موسى فندب ابو موسى الناس معه، فانتدب ثلاثمائة ونيف، فامرهم ان يلبس الرجل ثوبين لا يريد عليه، وسيفه، ففعل القوم، قال: فقعدوا على شاطئ النهر ينتظرون مجزاة ان ياتيهم وهو عند ابي موسى يوصيه ويامره. قال عبد الرحمن بن ابي بكرة: وليس لهم هم غيره -يشير إلى الموت، لانظرن (إلى) (١٧) ما يصنع والمائدة موضوعة بين يدي ابي موسى، قال: فكانه (استحيا) (١٨) ان لا يتناول من المائدة شيئا، قال: فتناول حبة من عنب فلاكها، فما قدر على ان يسيغها واخذها رويدا فنبذها تحت الخوان، وودعه ابو موسى واوصاه فقال مجزاة لابي موسى: إني اسالك شيئا فاعطنيه، قال: لا تسالني شيئا إلا اعطيتكه، قال: فاعطني سيفك اتقلده إلى سيفي، فدعا له بسيفه فاعطاه إياه. ⦗٥٦⦘ فذهب إلى القوم وهم (ينتظرونه) (١٩) حتى كان في (وسط) (٢٠) منهم فكبر ووقع في الماء ووقع القوم جميعا، قال: يقول عبد الرحمن بن ابي بكرة: (كانهم) (٢١) البط فسبحوا حتى (جاوزوا) (٢٢) ، ثم انطلق بهم إلى (النقب) (٢٣) الذي يدخل الماء منه فكبر، ثم دخل. فلما افضى إلى المدينة فنظر لم (يتم) (٢٤) معه إلا خمسة وثلاثون او ستة وثلاثون رجلا، فقال لاصحابه: الا اعود إليهم فادخلهم؟ فقال رجل من اهل الكوفة يقال له الجبان لشجاعته: غيرك فليقل هذا يا مجزاة، إنما عليك نفسك، فامض لما امرت به، فقال (له) (٢٥) : اصبت. فمضى بطائفة منهم إلى الباب فوضعهم عليه ومضى بطائفة إلى السور، ومضى بمن بقي حتى سعد إلى السور، فانحدر عليه علج من الاساورة (ومعه نيزك) (٢٦) فطعن مجزاة (فاثبته) (٢٧) ، فقال (لهم) (٢٨) مجزاة: امضوا لامركم، لا يشغلنكم عني شيء، فالقوا عليه برذعة ليعرفوا مكانه ومضوا، وكبر المسلمون على السور و (عند) (٢٩) باب المدينة وفتحوا الباب واقبل المسلمون على عادتهم حتى ⦗٥٧⦘ دخلوا المدينة، قال: قيل للهرمزان: (هذه) (٣٠) العرب قد دخلوا، قال: لا شك انهم قد (دحسوها) (٣١) قال: من اين دخلوا؟ امن السماء، قال: وتحصن في قصبة له. واقبل ابو موسى يركض على فرس له عربي حتى دخل على انس بن مالك وهو على الناس، قال: لكن نحن يا ابا حمزة لم نصنع اليوم شيئا، وقد (فرغوا) (٣٢) من القوم (قتلوا) (٣٣) من قتلوا، واسروا من اسروا، واطافوا بالهرمزان (بقصبته) (٣٤) (فلم يخلصوا) (٣٥) إليه حتى امنوه، ونزل على حكم عمر بن الخطاب امير المؤمنين. قال: فبعث بهم ابو موسى مع انس الهرمزان واصحابه، فانطلقوا بهم حتى قدموا على عمر، قال: فارسل إليه انس: ما ترى في هؤلاء؟ ادخلهم عراة مكتفين، او آمرهم فياخذون حليهم و (بزتهم) (٣٦) ، قال: فارسل إليه عمر: لو (ادخلتهم) (٣٧) كما تقول عراة مكتفين لم يزيدوا على ان يكونوا اعلاجا، ولكن ادخلهم عليهم حليهم و (بزتهم) (٣٨) حتى يعلم المسلمون ما افاء الله عليهم، فامرهم فاخذوا (بزتهم) (٣٩) وحليهم. ⦗٥٨⦘ ودخلوا على عمر، فقال الهرمزان لعمر: يا امير المؤمنين! (اي كلام اكلمك، اكلام رجل حي له بقاء، او كلام رجل مقتول؟ قال: فخرجت من عمر كلمة لم يردها: تكلم فلا باس عليك، فقال له الهرمزان: يا امير المؤمنين) (٤٠) قد علمت كيف منا وكنتم إذ كنا على ضلالة جميعا، كانت القبيلة من قبائل العرب (ترى) (٤١) نشابة بعض اساورتنا فيهربون (الارض) (٤٢) البعيدة، فلما هداكم الله فكان معكم لم (نستطع) (٤٣) نقاتله. فرجع بهم انس، فلما امسى عمر ارسل إلى انس ان اغد علي باسراك اضرب اعناقهم، فاتاه انس فقالوا: ولله يا عمر ما ذاك لك، قال: ولم؟ قال: إنك قد قلت للرجل: تكلم فلا باس عليك، قال: لتاتيني على هذا ببرهان او لاسوءنك، قال: فسال انس القوم جلساء عمر فقال: اما قال عمر للرجل تكلم فلا باس عليك؟ قالوا: بلى! فكبر ذلك على عمر، قال: اما (لا) (٤٤) .. فاخرجهم عني. فسيرهم إلى قرية يقال له: دهلك في البحر، فلما توجهوا بهم رفع عمر يديه فقال: اللهم اكسرها بهم -ثلاثا، فركبوا السفينة، فاندقت بهم وانكسرت، وكانت قريبة من الارض فخرجوا، فقال رجل من المسلمين: لو دعا ان يغرقهم لغرقوا ولكن إنما قال: اكسرها بهم قال: فاقرهم (٤٥) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب]: (قالوا).
(٢) في [أ، ب]: (فقد).
(٣) في [أ، ب]: (دهاقينهم).
(٤) في [أ، ب]: (مللتك)، وفي [جـ]: (ملكتك)، وفي [س]: (ادخلتك).
(٥) في [هـ]: (سب).
(٦) في [هـ]: (أتداين).
(٧) في [س]: (فتيسر).
(٨) في [هـ]: (سنح).
(٩) في [ط، هـ]: (السوق).
(١٠) في [هـ]: (أراد).
(١١) سقط من: [ص].
(١٢) في [أ، هـ]: (يحرزون).
(١٣) أي: تكلم معه ليغير رغبته، وفي [أ، هـ]: (ألاصب).
(١٤) في [أ، ب، جـ]: (بكفه).
(١٥) في [ط، هـ]: (ها أنا).
(١٦) سقط من: [هـ].
(١٧) سقط من: [جـ].
(١٨) في [هـ]: (استحيى).
(١٩) في [أ، هـ]: (ينظرونه).
(٢٠) في [هـ]: (وسطه).
(٢١) سقط من: [ب].
(٢٢) في [أ، ب، جـ]: (جازوا).
(٢٣) في [أ، ب، هـ]: (الثقب).
(٢٤) في [هـ]: (يقم).
(٢٥) سقط من: [أ، ب].
(٢٦) أي: رمح قصيرة، وفي [هـ]: (معه، فنزل).
(٢٧) في [أ، ب]: (فأتيته).
(٢٨) سقط من: [هـ].
(٢٩) في [ط، هـ]: (على).
(٣٠) في [هـ]: (هذا).
(٣١) في [هـ]: (رحسوها).
(٣٢) في [أ، هـ]: (قتلوا).
(٣٣) سقط من: [ط، هـ].
(٣٤) في [أ، هـ]: (لقصبته).
(٣٥) سقط من: [ط، هـ].
(٣٦) أي: ثيابهم الفاخرة، وفي [أ، ط، هـ]: (برمتهم).
(٣٧) في [أ، ب]: (أدخلتم).
(٣٨) في [أ، ب، هـ]: (برمتهم).
(٣٩) في [أ، ب، هـ]: (برمتهم).
(٤٠) سقط من: [أ، جـ، ط، هـ].
(٤١) في [ط، هـ]: (ترمي).
(٤٢) في [هـ]: (أرض).
(٤٣) في [أ، ب]: (نستطيع).
(٤٤) في [ط، هـ]: (رفع عمر يديه. .).
(٤٥) مجهول؛ لجهالة معاوية القرشي وابنه عثمان، أخرج بعضه البخاري في التاريخ ٧/ ٣٣٤، وخليفة بن خياط في التاريخ ص ١٤٥.
حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ جب حضرت ابوموسیٰ رضی اللہ عنہ مجاہدین کو لے کر ہرمزان کی سرکوبی کے لئے تستر پر حملہ آور ہوئے تو انہوں نے یہاں ایک سال یا اس کے لگ بھگ قیام کیا لیکن فتح یاب نہ ہوسکے۔ ہرمزان نے اس دوران تستر کے ایک معزز اور سرکردہ آدمی کو قتل کرادیا۔ مقتول کا بھائی ایک دن حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کہا کہ اگر میں آپ کو ہرمزان کے قلعے میں داخل ہونے کا راستہ بتادوں تو کیا انعام پاؤں گا؟ حضرت ابوموسیٰ نے کہا تو کیا چاہتا ہے؟ اس نے کہا کہ آپ میرا اور میرے گھر والوں کا خون معاف کردیں، اور ہمارے مال اور گھر ہمارے پاس رہنے دیں۔ حضرت ابو موسیٰ نے اس کی حامی بھرلی۔ اس نے کہا کہ اب مجھے کوئی ایسا آدمی دیجئے جو تیراکی جانتا ہو اور عقل مند ہو۔ وہ آپ کے پاس واضح خبر لائے گا۔ (٢) حضرت ابو موسیٰ نے مجزأۃ بن ثور سدوسی کو بلایا اور ان سے کہا کہ اپنی قوم میں سے کوئی ایسا آدمی دیجئے جو تیراکی جانتاہو اور خوب عقل مند ہو، لیکن وہ ایسا اہم آدمی نہ ہو جس کی شہادت مسلمانوں کے لیے مایوسی کا سبب ہو۔ اگر وہ سلامت رہا تو ہمارے پاس خبر لے آئے گا۔ میں نہیں جانتا کہ یہ آدمی کیا چاہتا ہے، نہ مجھے اس پر اعتماد ہے۔ (٣) حضرت مجزأۃ نے کہا کہ وہ شخص مل گیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے پوچھا کہ وہ کون ہے؟ انہوں نے کہا کہ میں ہوں۔ حضرت ابو موسیٰ نے کہا کہ اللہ آپ پر رحم فرمائے، میں یہ نہیں چاہتا، مجھے کوئی اور آدمی دیجئے۔ حضرت مجزأۃ بن ثور نے فرمایا کہ خدا کی قسم میں بکر بن وائل کی کسی بڑھیا کے پاس جاکر ام مجزأۃ کے بیٹے کے بدلے اس کے بیٹے کو فدیہ نہیں بناؤں گا۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ اگر آپ نہیں مانتے تو چلے جائیے۔ (٤) حضرت مجزأۃ نے سفید کپڑے پہنے اور ایک رومال اور ایک خنجر ہمراہ لے لیا۔ پھر اس آدمی کے ساتھ چلے، راستے میں ایک ندی کو تیر کر عبور کیا۔ پھر ندی کے راستے سے ان کے قلعے میں داخل ہوئے۔ بعض اوقات راستہ اتنا تنگ ہوجاتا کہ پیٹ کے بل چلنا پڑتا اور بعض اوقات راستہ کھل جاتا تو قدموں پر چلتے۔ بعض اوقات گھٹنوں کے بل چلتے۔ یہاں تک کہ شہر میں داخل ہوگئے۔ حضرت ابو موسیٰ نے انہیں حکم دیا تھا کہ شہر کے دروازے کا راستہ اور اس کی فصیل کا راستہ اور ہرمزان کے گھر کو یاد رکھیں۔ وہ آدمی انہیں لے گیا اور انہیں فصیل کا راستہ، دروازے کا راستے اور ہرمزان کا گھر دکھا دیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے حضرت مجزأۃ کو وصیت کی تھی کہ خود سے کوئی کارروائی نہ کرنا جب تک مجھے علم نہ ہوجائے۔ (٥) جب حضرت مجزأۃ نے دیکھا کہ ہرمزان اپنے دوستوں کے ساتھ بیٹھا شراب پی رہا ہے تو انہوں نے اس آدمی سے کہا کہ یہ ہرمزان ہے؟ اس نے کہا ہاں یہی ہے۔ حضرت مجزأۃ نے کہا کہ یہی وہ شخص ہے جس نے مسلمانوں کو تکلیف پہنچائی ہے۔ میں اسے زندہ نہیں چھوڑوں گا۔ اس آدمی نے کہا کہ ایسا نہ کرو۔ اس کی حفاظت پر مامور لوگ تمہیں اس تک پہنچنے بھی نہیں دیں گے اور مسلمان بھی قلعہ میں داخل نہ ہوسکیں گے۔ حضرت مجزأۃ اپنی بات پر اڑے رہے۔ اس آدمی نے بہت سمجھایا بالآخر حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کی نصیحت یاد دلائی تو حضرت مجزأۃ رک گئے اور پھر اس آدمی کے گھر آگئے اور شام تک وہیں رہے۔ (٦) پھر حضرت ابو موسیٰ کے پاس واپس گئے، انہوں نے حضرت مجزأۃ کے ہمراہ تین سو سے زائد مجاہدین کا دستہ روانہ فرمایا اور انہیں حکم دیا کہ ہر شخص صرف دو کپڑے پہنے اور تلوار ہمراہ رکھے۔ لوگوں نے ایسا ہی کیا۔ پھر سب مجاہدین نہر کے کنارے بیٹھ کر حضرت مجزأۃ کا انتظار کرنے لگے، حضرت مجزأۃ حضرت ابوموسیٰ کے پاس تھے اور احکام و ہدایات لے رہے تھے۔ حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ ان لوگوں کو موت کے سوا کسی چیز کی چاہت نہ تھی۔ وہ منظر میری نظروں کے سامنے ہے کہ دستر خوان حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ کے سامنے بچھا ہوا تھا، لیکن حضرت مجزأۃ اس بات میں شرم محسوس کررہے تھے کہ دستر خوان سے کوئی چیز نہ لیں۔ انہوں نے انگور کا ایک دانہ اٹھایا لیکن اسے بھی نگلنے کی ہمت نہ ہوئی اور اسے آہستگی سے نکال کر نیچے رکھ دیا۔ حضرت ابوموسیٰ نے انہیں نصیحتیں کیں اور انہیں رخصت کردیا۔ رخصت ہوتے ہوئے حضرت مجزأۃ نے حضرت ابو موسیٰ سے کہا کہ میں آپ سے ایک چیز مانگوں تو کیا آپ مجھے عطا فرمائیں گے۔ حضرت ابو موسیٰ نے فرمایا کہ آپ جو چیز بھی مانگیں گے میں آپ کو دوں گا۔ حضرت مجزأۃ نے کہا کہ مجھے اپنی تلوار دے دیجئے تاکہ میں اسے اپنی تلوار کے ساتھ لٹکا لوں۔ چناچہ حضرت ابو موسیٰ نے اپنی تلوار ان کو دے دی۔ (٧) پھر حضرت مجزأۃ مجاہدین کے ساتھ آملے اور اللہ اکبر کہہ کر پانی میں کو دگئے۔ پیچھے سب لوگ بھی پانی میں کود گئے۔ حضرت عبد الرحمن بن ابی بکرہ فرماتے ہیں کہ وہ بطخوں کی طرح پانی میں تیر رہے تھے۔ انہوں نے ندی کو عبور کیا، پھر اس سوراخ کی طرف بڑھے جس سے پانی اندر جارہا تھا۔ انہوں نے اللہ اکبر کہا اور اندر داخل ہوگئے۔ جب وہ شہر میں پہنچے تو ان کے ساتھ صرف پینتیس یا چھتیس آدمی رہ گئے تھے۔ انہوں نے اپنے ساتھیوں سے کہا کہ کیا میں ان کے پاس واپس جاکر انہیں بھی اندر نہ لے آؤں؟ اہل کوفہ کے ایک آدمی نے، جسے اس کی شجاعت کی وجہ سے جبان کہا جاتا تھا، کہا کہ اے مجزأۃ! یہ بات آپ کے سوا کوئی اور کہے، آپ پر صرف اپنی ذمہ داری ہے، آپ کو جس کام کا حکم دیا گیا ہے اسے پورا کیجئے۔ انہوں نے اس سے کہا کہ تم نے ٹھیک کہا۔ پھر وہ ایک جماعت کو لے کر دروازے کی طرف گئے اور انہیں وہاں مقرر کردیا، ایک جماعت کو فصیل کی طرف بھیجا اور باقی لوگوں کو لے کر فصیل پر چڑھ گئے۔ اساورہ میں سے ایک عجمی چھوٹا نیزہ لے کر ان پر اترا اور حضرت مجزأۃ کو نیزہ مار کر شدید زخمی کردیا۔ حضرت مجزأۃ نے ان سے کہا کہ اپنا کام جاری رکھو، میری وجہ سے کوئی چیز تمہیں مشغول نہ کرے۔ انہوں نے ان پر ایک نمدا ڈال دیا تاکہ ان کی جگہ پہچان سکیں اور آگے بڑھ گئے۔ مسلمانوں نے فصیل پر اور شہر کے دروازے پر اللہ اکبر کہا اور دروازہ کھول دیا، اور مسلمان اپنے معمول کے مطابق آگے بڑھے یہاں تک کہ شہر میں داخل ہوگئے۔ ہرمزان سے کہا گیا کہ یہ عرب اندر آگئے ہیں۔ اس نے کہا کہ بلاشبہ وہ زبردستی گھس آئے ہیں۔ وہ کہاں سے داخل ہوئے؟ کیا آسمان سے؟ پھر وہ اپنے ایک قلعے میں قلعہ بند ہوگیا۔ حضرت ابو موسیٰ اپنے عربی گھوڑے کو دوڑاتے ہوئے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پاس پہنچے جو لوگوں کے امیر تھے، اور فرمایا کہ اے ابو حمزہ! ہم نے تو آج کچھ بھی نہیں کیا، جبکہ یہ لوگ دشمن سے فارغ ہوچکے ہیں، جنہیں قتل کرنا تھا قتل کرلیا اور جنہیں قیدی بنانا تھا قیدی بنا لیا۔ انہوں نے ہرمزان کو اس کے قلعے میں گھیر لیا اور اس تک نہ پہنچ سکے یہاں تک کہ اسے امان دی اور وہ امیر المومنین حضرت عمر بن خطاب کے فیصلے پر اتر آیا۔ حضرت ابو موسیٰ نے ہرمزان اور اس کے ساتھیوں کو حضرت انس کے ساتھ روانہ کیا۔ وہ انہیں لے کر حضرت عمر کے پاس پہنچے۔ حضرت انس نے ان کے پاس پیغام بھیجا کہ ان لوگوں کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ کیا میں انہیں ننگا اور بندھا ہوا لاؤں یا انہیں حکم دوں کہ وہ اپنے زیور اور عمدہ لباس پہن لیں؟ حضرت عمر نے ان کو پیغام بھیجا کہ اگر تم انہیں تمہارے کہنے کے مطابق ننگا اور بندھا ہوا لاؤ گے تو وہ عام عجمی کسانوں سے زیادہ کچھ نہ لگیں گے، بلکہ انہیں اس طرح لاؤ کہ ان پر ان کے زیور اور عمدہ لباس ہوں تاکہ مسلمان جان لیں کہ اللہ نے انہیں کیا غنیمت عطا فرمائی ہے۔ چنانچہ انہوں نے انہیں حکم دیا تو انہوں نے اپنا عمدہ لباس اور زیور پہن لیا۔ وہ حضرت عمر کے پاس حاضر ہوئے تو ہرمزان نے حضرت عمر سے کہا کہ اے امیر المومنین! میں آپ سے کس طرح بات کروں؟ زندہ رہنے والے آدمی کی طرح یا قتل ہونے والے آدمی کی طرح؟ حضرت عمر سے ایک ایسا کلمہ نکل گیا جس کا انہوں نے ارادہ نہیں کیا تھا کہ بات کرو، تم پر کوئی حرج نہیں۔ ہرمزان نے ان سے کہا کہ اے امیر المومنین! آپ جانتے ہیں کہ جب ہم سب گمراہی پر تھے تو ہمارا اور تمہارا کیا حال تھا۔ عرب کا کوئی قبیلہ ہمارے کسی گھڑ سوار کا تیر دیکھ لیتا تو دور دراز علاقے کی طرف بھاگ جاتا۔ پھر جب اللہ نے تمہیں ہدایت دی اور وہ تمہارے ساتھ ہوگیا تو ہم اس سے لڑ نہ سکے۔ حضرت انس انہیں واپس لے گئے۔ جب شام ہوئی تو حضرت عمر نے حضرت انس کو پیغام بھیجا کہ صبح اپنے قیدیوں کو میرے پاس لے آنا تاکہ میں ان کی گردنیں اڑا دوں۔ حضرت انس ان کے پاس آئے اور کہا کہ اللہ کی قسم اے عمر! یہ آپ کے لئے جائز نہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ کیوں؟ انہوں نے کہا کہ آپ اس آدمی سے کہہ چکے ہیں کہ بات کرو، تم پر کوئی حرج نہیں۔ حضرت عمر نے فرمایا کہ تم اس پر دلیل لاؤ ورنہ میں تمہارے ساتھ سختی کروں گا۔ حضرت انس نے حضرت عمر کے ساتھ بیٹھنے والوں سے پوچھا کہ کیا حضرت عمر نے اس آدمی سے یہ نہیں کہا تھا کہ بات کرو، تم پر کوئی حرج نہیں؟ انہوں نے کہا کیوں نہیں۔ یہ بات حضرت عمر پر گراں گزری۔ انہوں نے فرمایا کہ اگر ایسا ہی ہے تو انہیں میرے پاس سے نکال دو۔ چنانچہ انہیں سمندر میں دہلک نامی ایک بستی کی طرف بھیج دیا گیا۔ جب انہیں روانہ کیا گیا تو حضرت عمر نے اپنے ہاتھ اٹھائے اور تین مرتبہ فرمایا کہ اے اللہ! اس کشتی کو ان سمیت توڑ دے۔ وہ کشتی میں سوار ہوئے تو وہ ان سمیت ٹوٹ کر ریزہ ریزہ ہوگئی، لیکن وہ خشکی کے قریب تھی اس لئے وہ نکل آئے۔ مسلمانوں میں سے ایک آدمی نے کہا کہ اگر وہ انہیں غرق کرنے کی دعا کرتے تو وہ غرق ہوجاتے، لیکن انہوں نے تو صرف یہ کہا تھا کہ اسے ان سمیت توڑ دے۔ چنانچہ انہوں نے انہیں وہیں رہنے دیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36077]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36077، ترقيم محمد عوامة 34505)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36077 in Urdu