مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
8. ما ذكر في تستر
تستر کا بیان
ترقیم عوامۃ: 34507 ترقیم الشثری: -- 36079
٣٦٠٧٩ - حدثنا غندر (عن حبيب بن شهاب) (١) عن (ابيه) (٢) انه غزا مع ابي موسى حتى إذا كان يوم قدموا تستر رمي الاشعري فصرع، فقمت من ورائه ⦗٦٠⦘ (بالترس) (٣) حتى إذا افاق قال: (فكنت) (٤) اول رجل من العرب اوقد في باب تستر نارا؟ قال: فلما فتحناها واخذنا السبي قال ابو موسى: اختر من الجند عشرة رهط ليكونوا معك على هذا السبي حتى ناتيك، ثم مضى وراء ذلك في الارض حتى فتحوا ما فتحوا من (الارضين) (٥) ، ثم رجعوا عليه، فقسم ابو موسى بينهم الغنائم، فكان يجعل للفارس سهمين وللراجل سهما، وكان لا يفرق بين المراة وولدها عند البيع (٦) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ط، هـ]: (شهاب بن حبيب).
(٢) في [جـ]: (أمه).
(٣) في [أ، ب، جـ، هـ]: (بالفرس).
(٤) في [ط، هـ]: (كنت).
(٥) في [أ، ب، هـ]: (الأرض).
(٦) صحيح؛ أخرجه ابن جرير في المفقود من تهذيب الآثار (١٠١٥)، وابن سعد ٧/ ٦٤٠، وخليفة بن خياط في التاريخ ص ١٤٦.
حضرت شہاب فرماتے ہیں کہ انہوں نے حضرت ابوموسیٰ کے ساتھ جہاد کیا۔ جس دن ہم تستر پہنچے، حضرت اشعری کو تیرلگا اور وہ زمین پر گرگئے۔ میں ان کے پیچھے کمان لے کر کھڑا ہوگیا۔ جب انہیں افاقہ ہوا تو انہوں نے کہا کہ میں عرب میں سے پہلا شخص ہوں جس نے تستر کے دروازے پر آگ جلائی ہے۔ جب ہم نے تستر کو فتح کرلیا اور قیدی پکڑ لئے تو حضرت ابوموسیٰ نے فرمایا کہ فوج میں سے دس آدمیوں کا انتخاب کرلو کہ وہ ہماری واپسی تک ان قیدیوں کی نگرانی کے لئے تمہارے ساتھ رہیں۔ پھر وہ آگے بڑھے اور بہت سے علاقے فتح کرکے واپس آگئے۔ حضرت ابو موسیٰ نے مجاہدین کے درمیان مال غنیمت کو تقسیم کیا، وہ گھڑ سوار کو دو حصے اور پیادہ کو ایک حصہ دیتے تھے اور جب کسی قیدی عورت کو فروخت کرتے تو اس کو اس کے بچے سے جدا نہ کرتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب البعوث والسرايا/حدیث: 36079]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 36079، ترقيم محمد عوامة 34507)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 36079 in Urdu