🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. كلام موسى النبي ﵇
نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی باتیں
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35425 ترقیم الشثری: -- 37001
٣٧٠٠١ - حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام بن عروة عن ابيه ان موسى ﵇ (١) قال: يا رب، اخبرني باكرم خلقك عليك، قال: الذي يسرع إلى هواي إسراع النسر إلى هواه، (و) (٢) الذي يكلف بعبادي الصالحين كما يكلف الصبي بالناس، والذي يغضب إذا انتهكت محارمي غضب النمر لنفسه، فإن النمر إذا غضب لم يبال اكثر الناس ام قلوا.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [أ، ب، جـ].

حضرت ہشام بن عروہ نے اپنے والد ماجد سے روایت کیا ہے کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے اللہ تبارک وتعالیٰ سے عرض کیا: اے میرے رب مجھے بتا دیجئے کہ آپ کی مخلوق میں سے کون آپ کے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے؟ اللہ جل جلالہ نے فرمایا: (میرے نزدیک) وہ شخص (سب سے زیادہ قابل احترام ہے) جو میرے احکامات (کو پورا کرنے کے لئے، ذوق و شوق سے ان) کی طرف یوں پیش قدمی کرے جیسے گدھ اپنی خوراک کی طرف (بڑی رغبت اور ذوق و شوق سے) لپکتا ہے۔ اور وہ شخص (بھی میرے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے) جو میرے نیک بندوں پر یوں فریفتہ ہو جیسے چھوٹا بچہ لوگوں کا دلدادہ ہوتا ہے۔ اور وہ شخص بھی (بھی میرے نزدیک سب سے زیادہ قابل عزت ہے) جو میرے احکامات کی خلاف ورزی کئے جانے پر یوں غضب ناک ہو جیسا چیتا اپنے دفاع کے لئے غضبناک ہوتا ہے۔ اور چیتا جب غضبناک ہوتا ہے تو اس بات کی پروا نہیں کرتا کہ مدمقابل زیادہ تعداد میں ہیں یا کم۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37001]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37001، ترقيم محمد عوامة 35425)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37001 in Urdu