پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482
+92-331-5902482
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. كلام موسى النبي ﵇
نبی سیدنا موسیٰ علیہ السلام کی باتیں
ترقیم عوامۃ: 35426 ترقیم الشثری: -- 37002
٣٧٠٠٢ - حدثنا معاوية بن هشام قال: حدثنا سفيان عن زيد بن اسلم عن عبد الله بن عبيد عن ابيه قال: قال موسى ﵇ (١) : اي رب، ذكرت إبراهيم وإسحاق ويعقوب، بم اعطيتهم ذاك؟ قال: إن إبراهيم لم يعدل (بي شيئا) (٢) إلا اختارني، وإن إسحاق جاد (لي) (٣) بنفسه وهو (بما) (٤) سواها اجود، ⦗٢٤٣⦘ وإن يعقوب لم (ابتله) (٥) ببلاء إلا ازداد بي حسن ظن.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ع، هـ].
(٢) في [ع]: (شيئًا بي).
(٣) سقط من: [هـ]، والصواب أن إسماعيل هو الذبيح.
(٤) في [أ، ب، جـ]: (لما).
(٥) في [جـ]: (ابتليه).
حضرت عبداللہ بن عبید کے والد ماجد کہتے ہیں: حضرت موسیٰ علیہ السلام نے (اللہ تبارک و تعالیٰ کی خدمت میں) عرض کیا: اے میرے رب! آپ نے حضرت ابراہیم، حضرت اسحاق اور حضرت یعقوب۔ کا ذکر (اپنے محبوب بندوں میں) فرمایا ہے، یہ (مقام و مرتبہ) آپ نے انہیں (ان کے) کس (عمل کی برکت کی) وجہ سے عطا فرمایا؟ اللہ تبارک وتعالیٰ نے (جواب میں) ارشاد فرمایا: بیشک ابراہیم (علیہ السلام) نے جب بھی (کسی معبودِ باطل یا ناجائز کام کو میرے یا میرے حکم کے مقابلے میں آتے دیکھا اور مجبورا انہوں نے اس سے) میرا موازنہ کیا تو (اس معبودِ باطل اور غیر شرعی کام کو چھوڑ کر میرے حکم کو اور) مجھے ہی اختیار کیا۔ اور اسحاق (علیہ السلام) نے میری رضا کی خاطر اپنی جان کا نذرانہ 1 پیش کردیا تھا، اور جان کے علاوہ دیگر اشیاء (کو میری رضا کی خاطر صدقہ و خیرات کی مد میں خرچ کرنے کے سلسلے) میں تو ان کی فیاضی (اس سے بھی) بہت زیادہ تھی۔ اور یعقوب (علیہ السلام کے مجھ پر بھروسہ کا یہ عالم تھا کہ ان) کو میں نے جب بھی آزمایا، میرے ساتھ ان کا حسن ظن ہی بڑھا (بد گمانی پیدا نہیں ہوئی)۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37002]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37002، ترقيم محمد عوامة 35426)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37002 in Urdu