🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

پی ڈی ایف کتاب کو ٹیکسٹ میں کیسے کنورٹ کیا جاتا ہے سیکھنے کے لیے ہماری کلاس جوائن کریں اپنے آپ کو رجسٹر کیجیے۔ مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔
+92-331-5902482 New
مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
16. كلام ابن عمر
سیدنا ابن عمر رضی اللہ عنہ کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 35798 ترقیم الشثری: -- 37379
٣٧٣٧٩ - حدثنا حفص بن غياث عن عمرو بن ميمون عن ابيه قال: دخل ابن عمر في اناس من اصحابه على عبد الله بن عامر بن كريز وهو مريض (يرون انه يموت) (١) ، فقالوا له: ابشر، فإنك قد (حفرت) (٢) الحياض برفات، يشرع فيها حاج بيت الله، وحفرت الآبار بالفلوات، قال: وذكروا خصالا من خصال الخير، قال: فقالوا: إنا لنرجو للث خيرا إن شاء الله، وابن عمر جالس لا يتكلم، فلما ابطا عليه (بالكلام) (٣) قال: يا ابا عبد الرحمن ما تقول؟ فقال: إذا طابت (المكسبة) (٤) زكت النفقة، وسترد فتعلم (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [أ، ب، جـ]: (يزورانه)، وفي [ع]: (يرون أنه)، وفي [س]: (يرون أنه ميت)، وفي [هـ]: (يزورونه).
(٢) في [س]: (حضرت).
(٣) في [أ، ط، هـ]: (الكلام).
(٤) في [ع]: (الكسبة).
(٥) صحيح؛ أخرجه أحمد في الزهد (ص ١٩١)، وفي الورع (٨٩)، وابن عساكر ٢٩/ ٢٧٠، والفاكهي في أخبار مكة (٢٨٠٨).

حضرت میمون سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما، اپنے چند ساتھیوں کے ہمراہ حضرت عبداللہ بن عامر کے ہاں تشریف لے گئے جبکہ وہ بیمار تھے اور لوگوں کا خیال یہ تھا وہ مرجائیں گے۔ چناچہ لوگوں نے انہیں کہا تمہیں بشارت ہو کہ تم نے عرفات میں بہت سے حوض بنوائے ہیں جن سے بیت اللہ کے حاجی سیراب ہوں گے۔ اور آپ نے جنگلوں میں کنوے کھدوائے۔ راوی کہتے ہیں لوگوں نے بہت سی خیر کی باتیں ذکر کردیں۔ راوی کہتے ہیں پھر لوگ کہنے لگے۔ ان شاء اللہ ہمیں آپ کے لیے خیر کی امید ہے۔ ابن عمر رضی اللہ عنہما خاموش بیٹھے رہے۔ پھر بعد میں جب آپ نے کلام فرمایا: تو کہا اے ابوعبدالرحمن آپ کیا کہتے ہیں؟ تو آپ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب کمائی پاکیزہ ہوتی ہے تو خرچ اچھا ہوتا ہے۔ ابو عنقریب تم وارد ہو گے تو پھر تم جان لوگے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37379]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37379، ترقيم محمد عوامة 35798)

Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37379 in Urdu