🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
36. (كلام مسروق)
حضرت مسروق کا کلام
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36025 ترقیم الشثری: -- 37609
٣٧٦٠٩ - حدثنا ابو اسامة عن الاعمش (١) عن مسروق قال: خرج رجل صالح بصرة من دراهم في ظلمة الليل، فاراد ان يتصدق بها، فلقي رجلا كثير المال فاعطاها إياه، فلما (اصبح) (٢) (قال) (٣) : الا تعجبون لفلان وكثرة ماله، جاءه رجل بصرة دراهم (فاعطاها) (٤) إياه، فبلغ ذلك الرجل فشق عليه وقال: ما اراه تقبل مني حين اعطيتها هذا الرجل الغني، قال: وخرج ليلة اخرى بصرة فاعطاها امراة بغيا، فلما اصبحوا (قالوا) (٥) : الا تعجبون إلى فلانة! جاءها فلان بصرة فاعطاها، وهي لا تمنع (رجلها) (٦) من احد، فبلغه ذلك فشق عليه وقال: ما اراه تقبل مني، قال: فاتي في المنام فقيل له: قد (تقبل) (٧) منك ما اعطيت هذا الغني، فإنا اردنا ان نريه ⦗٤٥٠⦘ ان في الناس من يتصدق، فيرغب في ذلك، واما المراة فإنها إنما تبغي من الحاجة فاردنا ان نعفها.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [هـ]: زيادة (عن مسلم).
(٢) في [ط، هـ]: (أصبحوا).
(٣) في [ط، هـ]: (قالوا).
(٤) في [أ، ب، ع]: (أعطاه).
(٥) في [أ، ب]: (قال).
(٦) في [أ، ب، ع]: (رحلها).
(٧) في [جـ، س]: (قبل).

حضرت مسروق سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ ایک مرد صالح رات کے اندھیرے میں درہموں کی تھیلی لے کر نکلا۔ وہ اس کو صدقہ کرنا چاہتا تھا کہ اس کو ایک کثیر المال شخص ملا اس آدمی نے یہ دراہم کی تھیلی اس کو دے دی۔ جب صبح ہوئی تو شور ہوا۔ فلاں آدمی اور اس کے مال پر تم لوگ تعجب نہیں کرتے۔ اس کے پاس کوئی آدمی درہموں کی تھیلی لے کر آیا اور وہ اس کو دے گیا۔ یہ بات اس دینے والے کو پہنچی تو اس پر بہت شاق گزرا اس نے کہا میرا خیال نہیں ہے کہ جب میں نے تھیلی اس مالدار کو دے دی ہے تو میری طرف سے یہ قبول ہوا ہوگا۔ ٢۔ راوی کہتے ہیں یہ آدمی ایک رات پھر تھیلی لے کر نکلا اور اس نے یہ تھیلی ایک زانیہ عورت کو دے دی۔ لوگوں نے جب صبح کی تو کہنے لگے۔ فلانی عورت پر تمہیں تعجب نہیں ہے۔ اس کے پاس فلاں آیا اور اس کو تھیلی دے گیا حالانکہ یہ عورت تو کسی کو اپنے پاس آنے سے نہیں روکتی۔ اس آدمی کو یہ بات پہنچی تو اس کو بہت شاق گزرا اس نے کہا: میرا خیال نہیں ہے کہ یہ صدقہ میری طرف سے قبول ہوا ہوگا۔ ٣۔ راوی کہتے ہیں پھر اس آدمی کو خواب آیا اور اس کو کہا گیا تم نے غنی کو جو صدقہ دیا وہ بھی تم سے قبول ہوگیا ہے کیونکہ ہمارا ارادہ یہ تھا کہ ہم اس کو یہ بات دکھائیں کہ صدقہ کرنے والے لوگ بھی ہیں تاکہ اس کو بھی اس کا شوق ہو اور جو عورت تھی وہ صرف ضرورت کی وجہ سے زنا کرتی تھی۔ ہمارا ارادہ یہ تھا کہ ہم اس کو عفیفہ بنائیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37609]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37609، ترقيم محمد عوامة 36025)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37609 in Urdu