مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
55. (كلام عمر بن عبد العزيز)
حضرت عمر بن عبدالعزیز کا کلام
ترقیم عوامۃ: 36239 ترقیم الشثری: -- 37823
٣٧٨٢٣ - حدثنا عفان بن مسلم (قال) (١) : حدثنا جويرية بن اسماء (قال) (٢) : حدثنا نافع قال: قال عبد الملك بن عمر لعمر بن عبد العزيز: يا امير المؤمنين، ما يمنعك ان (تمضي) (٣) للذي تريد، فوالذي نفسي بيده ما ابا لي لو غلت بي وبك فيه القدور، قال: وحق هذا منك يا بني؟ قال: نعم والله، قال: الحمد لله الذي جعل لي من ذريتي (من) (٤) يعينني على امر ربي، يا بني لو (بدهت) (٥) الناس بالذي تقول لم آمن ان ينكروها، فإذا انكروها لم اجد بدا من السيف، ولا خير في خير لا ياتي إلا بالسيف، يا بني إني اروض الناس رياضة الصعب، فإن يطل بي (عمر) (٦) فإني ارجو ان ينفذ الله لي شيئا، وإن تعد علي منية فقد علم الله الذي اريد.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [أ، ب، ط، هـ]: (تقتضي).
(٤) سقط من: [هـ].
(٥) في [جـ]: (لذهب)، وفي [ع]: (بذهب).
(٦) في [ع]: (عمرا).
حضرت نافع بیان کرتے ہیں کہتے ہیں کہ عبدالملک بن عمر نے حضرت عمر بن عبدالعزیز سے کہا: اے امیر المومنین! آپ کو اپنے ارادہ کے پورے کرنے سے کیا شے رکاوٹ ہے۔ قسم اس ذات کی جس کے قبضہ میں میری جان ہے! مجھے اس بات کی کوئی پروا نہیں ہے کہ میرے اور آپ کے ذریعہ ہانڈیاں ابلیں۔ حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ نے فرمایا: اے میرے بیٹے! یہ بات تیری طرف سے درست ہے؟ عبدالملک نے کہا: جی ہاں، خدا کی قسم! آپ رحمہ اللہ نے فرمایا: تمام تعریفیں اس ذات کے لیے ہیں جس نے میری نسل میں ایسے لوگ پیدا فرمائے جو حکم خداوندی میں میری معاونت کرتا ہے۔ اے میرے بیٹے! اگر میں یہ بات جو تم نے کہی ہے۔ لوگوں کے پاس اچانک لے کر آتا تو ان کی طرف سے اس بات کے انکار سے مجھے امن نہیں تھا۔ پھر جب وہ انکار کرتے تو میرے لیے تلوار کے سوا کوئی چارہ نہ ہوتا۔ اور ایسی خیر میں کوئی بہتری نہیں ہے جو تلوار کے ذریعہ آئے۔ اے میرے بیٹے! میں لوگوں کے ساتھ مشکل سے قابو آنے والی اونٹنی کو قابو کرنے کی طرح کا معاملہ کررہا ہوں۔ چناچہ اگر میری عمر لمبی ہوئی تو مجھے امید ہے کہ اللہ تعالیٰ میرے لیے کسی چیز کو نافذ کر دے گا اور اگر مجھ پر موت نے حملہ کردیا تو بھی اللہ تعالیٰ میرے ارادہ کو جانتے ہیں۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37823]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37823، ترقيم محمد عوامة 36239)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37823 in Urdu