🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
56. (عامر بن عبد قيس)
حضرت عامر بن عبد قیس
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36259 ترقیم الشثری: -- 37844
٣٧٨٤٤ - حدثنا عفان (قال: حدثنا: جعفر بن سليمان) (١) قال: حدثنا سعيد الجريري قال: لما سير عامر بن عبد الله، قال: شيعه اخوانه (فقال) (٢) بظهر المربد: إني داع فامنوا، فقالوا: هات فقد كنا (نشتهي) (٣) هذا منك، فقال: اللهم من (ساءني) (٤) وكذب علي واخرجني من مصري وفرق بيني وبين إخواني: اللهم اكثر ماله وولده واصح جسمه واطل عمره.

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [أ، ب، س، ط].
(٢) في [جـ]: (فكان).
(٣) في [ب]: (يشتهي).
(٤) في [ع]: (شاني).

حضرت سعید جریری بیان کرتے ہیں وہ کہتے ہیں کہ جب حضرت عامر بن عبداللہ کو جلا وطن کیا گیا تو ان کے کچھ بھائی ان کی مشایعت کے لیے نکلے۔ چناچہ انہوں نے ظہر مربد میں جا کر کہا: میں دعا کرتا ہوں تم آمین کہنا۔ بھائیوں نے کہا: مانگیں۔ ہم تو خود آپ سے یہی چاہتے ہیں۔ آپ رحمہ اللہ نے دعا کی: اے اللہ! جس نے میرے ساتھ برا کیا اور مجھ پر جھوٹ بولا اور مجھے میرے شہر سے جلا وطن کیا اور میرے اور میرے بھائیوں میں جدائی ڈالی، اے اللہ! تو اس کے مال، اور اس کے اولاد کو زیادہ فرما اور اس کے جسم کو صحت مند رکھ اور اس کی عمر لمبی فرما۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 37844]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 37844، ترقيم محمد عوامة 36259)


Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 37844 in Urdu