مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
74. كلام عكرمة
حضرت عکرمہ کے آثار
ترقیم عوامۃ: 36660 ترقیم الشثری: -- 38249
٣٨٢٤٩ - حدثنا عبد الله بن نمير قال: حدثنا مالك بن مغول عن طلحة قال: قيل: من الذي يسمن في الخصب والجدب؟ ومن الذي يهزل في الخصب والجدب؟ ومن الذي هو احلى من العسل ولا ينقطع؟ قال: اما الذي يسمن في الخصب ⦗٤٨⦘ والجدب فالمؤمن الذي إن اعطي شكر، وإن ابتلي صبر، واما الذي يهزل في الخصب والجدب فالكافر او الفاجر إن اعطي لم يشكر، وإن ابتلي لم يصبر، واما الذي هو احلى من العسل ولا ينقطع (فهي) (١) الفة الله التي الف بين قلوب المؤمنين.
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ع]: (فهو).
حضرت طلحہ سے سوال کیا گیا کہ وہ کون سی چیز ہے جو قحط اور فراوانی دونوں حالتوں میں پھلتی پھولتی ہے؟ اور وہ کون سی شے ہے جو قحط اور فراوانی دونوں صورتوں میں سوکھ جاتی ہے؟ اور وہ کون سی چیز ہے جو شہد سے بھی میٹھی ہے اور کبھی ختم نہیں ہوتی؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ وہ چیز جو قحط اور فراوانی دونوں صورتوں میں پھلتی اور پھولتی ہے وہ مومن ہے کہ اگر اس کو مل جائے تو شکر کرتا ہے اور اگر آزمائش میں پڑجائے تو صبر کرتا ہے اور وہ چیز جو قحط اور فراوانی دونوں صورتوں میں سوکھ جاتی ہے وہ کافر ہے یا گناہ گار شخص ہے کہ جس کو دیا جائے تو شکر نہیں کرتا اور اگر آزمائش میں پڑجائے تو صبر نہیں کرتا۔ اور وہ چیز جو شہد سے بھی زیادہ میٹھی اور کبھی ختم نہ ہونے والی ہے اللہ تعالیٰ کی الفت ہے جس نے تمام مومنین کے دلوں میں محبت پیدا کردی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الزهد/حدیث: 38249]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38249، ترقيم محمد عوامة 36660)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38249 in Urdu