🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 36896 ترقیم الشثری: -- 38490
٣٨٤٩٠ - حدثنا ابن علية عن محمد بن إسحاق عن رجل عن عبد الرحمن بن كعب بن مالك قال: كنت قائد ابي حين ذهب بصره، فكنت إذا خرجت معه إلى الجمعة فسمع التاذين استغفر لابي امامة اسعد بن زرارة ودعا له، فقلت له: يا ابت ما شانك: إذا سمعت التاذين يوم الجمعة استغفرت لابي امامة ودعوت له وصليت عليه؟ قال: اي بني، إنه كان اول من جمع بنا قبل (قدوم) (١) رسول الله ﷺ في (نقيع) (٢) الخضمات في هزم بني بياضة، قال: وكم كنتم يومئذ؟ قال: كنا اربعين رجلا (٣) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [س]: (قدومه).
(٢) في [أ، ب، هـ]: (بقيع)، والنقيع مجمع الماء والخضمات نوع من النبات، وهذا موقع بالمدينة.
(٣) مجهول؛ لإبهام الراوي عن عبد الرحمن، وقد ورد من طريق ابن إسحاق، قال: (حدثني محمد بن أبي إمامة بن سهل عن أبيه عن عبد الرحمن بن كعب)، أخرجه أبو داود (١٠٦٤)، وابن ماجه (١٠٨٢)، وابن خزيمة (٧٢٤)، وابن حبان (٧٠١٣)، والحاكم ١/ ٢٨١، وابن الجارود (٢٩١)، والدارقطني ٢/ ٥، والبيهقي ٣/ ١٧٦، والطبراني ١٩/ (١٧٦)، والمزي ٢٤/ ٥٠٢، وابن عساكر ٥٠/ ١٨٦، والفاكهي (٢٥٤١).

حضرت عبد الرحمن بن کعب بن مالک فرماتے ہیں کہ جب میرے والد کی بینائی زائل ہوگئی تو میں انہیں لے کر جمعہ کی نماز کے لئے جایا کرتا تھا۔ جب وہ جمعہ کی اذان سنتے تو ابو امامہ اسعد بن زرارہ کے لئے استغفار کرتے اور دعا کرتے۔ میں نے ان سے پوچھا کہ اے ابا جان! جمعہ کے دن آپ ابو امامہ کے لئے دعا اور استغفار کیوں کرتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا بیٹا! حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے (مدینہ منورہ کی طرف) تشریف لانے سے پہلے سب سے پہلے انہوں نے ہی ہمیں جمعہ کی نماز بنو بیاضہ کے چشمے اور چراگاہ کے پاس پڑھائی تھی۔ میں نے پوچھا کہ اس وقت آپ کتنے آدمی تھے؟ انہوں نے فرمایا کہ اس وقت ہم چالیس آدمی تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38490]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38490، ترقيم محمد عوامة 36896)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38490 in Urdu