مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 36979 ترقیم الشثری: -- 38575
٣٨٥٧٥ - (حدثنا الفضل) (١) حدثنا هشام بن سعد عن زيد بن اسلم قال: قال المغيرة بن شعبة: إن اول يوم عرفت فيه رسول الله ﷺ اني (٢) امشي مع ابي جهل بمكة، فلقينا رسول الله ﷺ فقال له:"يا ابا الحكم، هلم إلى الله وإلى رسوله وإلى كتابه ادعوك إلى الله"، فقال: يا محمد، ما انت بمنته عن سب آلهتنا، هل تريد إلا ان نشهد ان قد بلغت، فنحن نشهد ان قد بلغت، قال: فانصرف عنه رسول الله ﷺ فاقبل علي فقال: والله إني لاعلم ان ما يقول حق، ولكن بني قصي قالوا: فينا ⦗١٤٤⦘ الحجابة، فقلنا: نعم، (ثم قالوا: فينا القرى، فقلنا: نعم) (٣) ، ثم قالوا: فينا الندوة، فقلنا: نعم، ثم قالوا: فينا السقاية، فقلنا: نعم، ثم اطعموا واطعمنا حتى إذا تحاكت الركب قالوا: منا نبي والله لا افعل (٤) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [س].
(٢) في [هـ]: زيادة (كنت).
(٣) سقط من: [ب].
(٤) منقطع؛ زيد لا يروي عن المغيرة.
حضرت مغیرہ بن شعبہ فرماتے ہیں کہ سب سے پہلے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میں نے اس وقت پہچانا جب میں مکہ میں ابو جہل کے ساتھ چل رہا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہمیں ملے اور آپ نے ابو جہل سے کہا کہ اے ابو الحکم! اللہ کی طرف آؤ، اللہ کے رسول کی طرف آؤ اور اللہ کی کتاب کی طرف آؤ، میں تمہیں اللہ کی طرف بلاتا ہوں۔ اس نے جواب دیا اے محمد! تم ہمارے معبودوں کو برا بھلا کہنے سے باز نہیں آتے ہو۔ اگر تم اس بات کی گواہی چاہتے ہو کہ تم نے پیغام پہنچادیا تو ہم اس بات کی گواہی دیتے ہیں کہ تم نے پیغام پہنچا دیا۔ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تشریف لے گئے تو ابوجہل میری طرف متوجہ ہوا اور کہنے لگا کہ خدا کی قسم! میں جانتا ہوں کہ جو کچھ یہ کہہ رہے ہیں وہ حق سچ ہے لیکن بنو قصی والوں نے کہا کہ ہم میں کعبہ کی دربانی ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہم میں حاجیوں کی مہمانی ہے۔ ہم نے کہا کہ ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے کہا کہ ہم میں سرداروں کے بیٹھنے کی جگہ ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم میں حاجیوں کو پانی پلانے کا اعزاز ہے۔ ہم نے کہا ٹھیک ہے۔ پھر انہوں نے بھی کھلایا اور ہم نے بھی کھلایا اور اب جب لوگوں کی آمدورفت بڑھ گئی ہے تو وہ کہتے ہیں کہ ہم میں نبی ہے۔ خدا کی قسم ہم ہرگز اس کو نہیں مانیں گے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38575]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38575، ترقيم محمد عوامة 36979)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38575 in Urdu