مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 36980 ترقیم الشثری: -- 38576
٣٨٥٧٦ - حدثنا الفضل حدثنا هشام بن سعد عن زيد بن اسلم قال: قال رسول الله ﷺ:"قد عرفت اول الناس بحر (البحائر) (١) رجل من بني مدلج كانت له (ناقتان) (٢) فجدع آذانهما وحرم (البانهما) (٣) وظهورهما، ولقد رايته وإياهما (في النار) (٤) تخبطانه (باخفافهما) (٥) ، (وتقضمانه) (٦) بافواههما، ولقد عرفت اول الناس (سيب) (٧) السوائب ونصب النصب وغير عهد إبراهيم: عمرو بن لحي، ولقد رايته يجر قصبه في النار يؤذي اهل النار جر قصبه" (٨) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [جـ]: (العجائر).
(٢) في [أ، ب]: (ناقة).
(٣) في [هـ]: (ألبانها).
(٤) سقط من: [أ، ب].
(٥) في [جـ]: (بإخفاقه).
(٦) في [أ، ب، جـ]: (يعظانه)، وفي [س]: (تعضان).
(٧) في [هـ]: (سبب).
(٨) مرسل؛ زيد بن أسلم تابعي، وهشام له أوهام، أخرجه عبد الرزاق في التفسير ١/ ١٩٧، وابن جرير ٧/ ٨٦.
حضرت زید بن اسلم سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں اس شخص کو جانتا ہوں جس نے سب سے پہلے بحیرہ جانور (بتوں کے نام پر چڑھاوے کے لئے مخصوص کیا جانے والا جانور) بنایا وہ بنو مدلج کا ایک آدمی تھا جس کی دو اونٹنیاں تھیں، اس نے ان دونوں کے کان کاٹے اور ان کے دودھ کو اور ان پر سواری کو حرام قرار دیا۔ میں اس شخص کو اور اس کی اونٹنیوں کو جہنم میں دیکھ رہا ہوں کہ وہ اسے اپنے پاؤں سے کچل رہی ہیں اور اپنے منہ سے اسے کاٹ رہی ہیں۔ میں اس شخص کو بھی جانتا ہوں جس نے سائبہ جانور بنائے اور بتوں کے حصے مقرر کئے اور حضرت ابراہیم کی شریعت کو بدل دیا۔ وہ عمرو بن لحی تھا۔ میں اس کو دیکھ رہا ہوں کہ وہ جہنم میں اپنے بانس کو کھینچ رہا ہے اور اس کی وجہ سے اہل جہنم کو تکلیف ہورہی ہے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38576]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38576، ترقيم محمد عوامة 36980)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38576 in Urdu