مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
ترقیم عوامۃ: 37119 ترقیم الشثری: -- 38716
٣٨٧١٦ - حدثنا يزيد اخبرنا الدستوائي عن يحيى بن ابي كثير عن عامر العقيلي عن ابيه عن ابي هريرة قال: قال رسول الله ﷺ:"عرض علي اول ثلاثة من امتي ⦗١٧٩⦘ يدخلون الجنة، واول ثلاثة يدخلون النار، فاما اول ثلاثة يدخلون الجنة، فالشهيد وعبد مملوك لم يشغله رق الدنيا عن طاعة ربه، وفقير متعفف ذو عيال، واما اول ثلاثة يدخلون النار فامير مسلط، وذو ثروة من مال لا يؤدي حق الله في ماله، وفقير فخور" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مجهول؛ لجهالة والد العقيلي، أخرجه أحمد (٩٤٩٢)، والحاكم ١/ ٣٨٧، وابن خزيمة (٢٢٤٩)، وابن حبان (٤٣١٢)، والطيالسي (٢٥٦٧)، وأبو نعيم في صفة الجنة (٨٠)، والبيهقي ٤/ ٨٢، والمزي ١٤/ ٧١، والترمذي (٧٩)، وعبد بن حميد (١٤٤٦)، وابن عدي ٤/ ١٤٢٩.
حضرت ابوہریرہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میرے امت کے وہ پہلے تین لوگ مجھ پر پیش کئے گئے جو جنت میں جائیں گے اور وہ تین لوگ بھی پیش کئے گئے جو جہنم میں جائیں گے۔ وہ تین لوگ جو جنت میں جائیں گے ان میں سے ایک شہید ہے۔ دوسرا وہ غلام جسے اس کی آقا کی خدمت نے اس کے رب کی اطاعت سے غافل نہیں کیا اور تیسرا وہ نادار جو اہل و عیال والا ہو لیکن کسی سے سوال نہ کرے۔ اور وہ تین لوگ جو جہنم میں جائیں گے ان میں سے ایک جابر حاکم، دوسرا وہ مالدار جو مال میں سے اللہ کا حق ادا نہ کرے اور تیسرا متکبر فقری۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38716]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38716، ترقيم محمد عوامة 37119)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38716 in Urdu