🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
76. (باب أول ما فعل ومن فعله)
سب سے پہلے کون سا عمل کس نے کیا؟
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37188 ترقیم الشثری: -- 38787
٣٨٧٨٧ - حدثني ابي حدثنا عبد الرزاق حدثنا معمر عن يحيى بن ابي كثير قال: اول امراة تزوجها رسول الله ﷺ خديجة بنت خويلد، ثم نكح سودة بنت زمعة، ثم نكح عائشة بنت ابي بكر بمكة وبنى بها بالمدينة، ثم نكح بالمدينة زينب (بنت) (١) خزيمة الهلالية، ثم نكح ام سلمة بنت ابي امية، ثم نكح جويرية بنت الحارث من بني المصطلق، وكانت مما افاء الله عليه، ثم نكح ميمونة بنت الحارث، وهي التي وهبت نفسها للنبي ﷺ (٢) ، ثم نكح صفية بنت (حيي) (٣) ، وهي مما افاء الله عليه (٤) ، ثم نكح زينب بنت جحش وكانت امراة زيد بن حارثة، توفيت زينب بنت خزيمة قبل النبي ﷺ، ونكح حفصة بنت عمر، وام حبيبة بنت ابي سفيان، والكندية، وامراة من كلب، وكان جميع من تزوج اربع عشرة امراة (٥) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [ط، هـ]: (حي).
(٤) في [هـ]: زيادة (يوم خيبر).
(٥) مرسل؛ يحيى تابعي، وأخرجه عبد الرزاق (١٣٩٩٧)، والطبراني ٢٢/ (١٠٨٨).

حضرت یحییٰ بن ابی کثیر فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سب سے پہلے حضرت خدیجہ بن خویلد سے شادی کی۔ پھر حضرت سودہ بنت زمعہ سے، پھر حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا بن ابی بکر سے مکہ میں شادی کی اور مدینہ میں ان کی رخصتی ہوئی۔ پھر مدینہ میں حضرت زینب بنت خزیمہ ہلالیہ سے شادی کی۔ پھر حضرت ام سلمہ بنت ابی امیہ سے، پھر بنو مصطلق کی حضرت جویریہ بنت حارث سے، پھر حضرت میمونہ بنت حارث سے جنہوں نے اپنا نفس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے ہبہ کردیا تھا۔ پھر حضرت صفیہ بنت حیی سے، پھر حضرت زینب بنت جحش سے جو کہ حضرت زید بن حارثہ کی اہلیہ تھیں۔ حضرت زینب بنت خزیمہ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے پہلے انتقال کرگئی تھیں۔ آپ نے حضرت حفصہ بنت عمر، حضرت ام حبیبہ بنت ابی سفیان، ایک کندی عورت اور ایک بنو کلب کی خاتون سے نکاح فرمایا۔ آپ نے کل چودہ خواتین سے نکاح فرمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الأوائل/حدیث: 38787]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38787، ترقيم محمد عوامة 37188)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38787 in Urdu