مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
53. وذكر أن أبا حنيفة كره شرب أبوال الإبل
اونٹوں کے پیشاب کو پینے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37373 ترقیم الشثری: -- 38973
٣٨٩٧٣ - حدثنا ابن نمير عن عثمان بن حكيم عن عامر بن سعد عن ابيه قال: قال رسول الله ﷺ:"إني احرم ما بين لابتي المدينة: ان تقطع عضاهها او يقتل صيدها"، وقال:"المدينة خير لهم لو كانوا يعلمون" (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٣٦٣)، وأحمد (١٥٧٣).
حضرت عامر بن سعد اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: بیشک میں مدینہ کے دونوں سنگریزوں کے درمیان کو حرام قرار دیتا ہوں اس بات سے کہ اس کا درخت کاٹا جائے یا اس کے شکار کو قتل کیا جائے اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: مدینہ لوگوں کے لئے بہتر ہے اگر لوگ اس بات کو جانتے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38973]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38973، ترقيم محمد عوامة 37373)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38973 in Urdu