مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
52. وذكر أن أبا حنيفة قال: لا يأخذ من ماله إلا أن يكون محتاجا فينفق عليه
والد کا اپنی اولاد کے مال میں سے اپنی ذات پر خرچ کرنے کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37372 ترقیم الشثری: -- 38972
٣٨٩٧٢ - حدثنا ابن عيينة عن حجاج بن ابي عثمان قال: حدثنا ابو رجاء مولى ابي قلابة عن ابي قلابة عن انس ان نفرا من عكل ثمانية قدموا على النبي ﷺ فبايعوه على الإسلام فاستوخموا الارض وسقمت اجسامهم، فشكوا ذلك إلى النبي ﷺ فقال:"الا تخرجون مع راعينا في إبله فتصيبوا من ابوالها والبانها"، قالوا: بلى، فخرجوا فشربوا من ابوالها والبانها (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) صحيح؛ أخرجه البخاري (٤١٩٣)، ومسلم (١٦٧١).
حضرت انس سے روایت ہے کہ عکل سے آٹھ افراد نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اسلام پر بیعت کی۔ انہیں مدینہ کی زمین موافق نہ آئی اور ان کے جسم بیمار ہوگئے تو انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو اس بات کی شکایت کی تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: کیا تم ہمارے چرواہے کے ساتھ اس کے اونٹوں میں نہیں چلے جاتے تاکہ تم اونٹوں کے پیشاب اور دودھ پیو؟ انہوں نے کہا: کیوں نہیں! پس وہ لوگ چلے گئے اور انہوں نے اونٹوں کے دودھ اور پیشاب کو پیا۔ اور (امام) ابوحنیفہ کا قول یہ ذکر کیا گیا ہے کہ: وہ اونٹوں کے پیشاب کو مکروہ جانتے تھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب الرد على أبي حنيفة/حدیث: 38972]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 38972، ترقيم محمد عوامة 37372)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 38972 in Urdu