مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
4. ما جاء في مبعث النبي ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بارے میں آنے والی روایات کا بیان
ترقیم عوامۃ: 37713 ترقیم الشثری: -- 39317
٣٩٣١٧ - حدثنا (ابو اسامة عن) (١) محمد بن ابي حفصة عن الزهري عن ابي سلمة عن جابر (قال) (٢) : احتبس الوحي عن النبي ﷺ (٣) في اول امره، وحبب إليه الخلاء، (فجعل) (٤) يخلو في حراء، فبينما هو مقبل من حراء قال:"إذا انا (بحس) (٥) فوقي فرفعت راسي، فإذا انا بشيء على كرسي، فلما رايته (جئثت) (٦) إلى الارض واتيت (اهلي) (٧) بسرعة فقلت: (دثروني) (٨) (دثروني) (٩) فاتاني جبريل (١٠) فجعل يقول: ﴿ياايها المدثر (١) قم فانذر (٢) وربك فكبر (٣) وثيابك فطهر (٤) والرجز فاهجر﴾" (١١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ط، هـ].
(٢) سقط من: [س].
(٣) في [س، هـ]: ﵊.
(٤) في [أ، ب]: (وجعل).
(٥) أي: بصوت، وفي [ي]: (بحبس).
(٦) في [أ، ب، ق]: (حثيت)، وسقط من: [جـ].
(٧) في [جـ]: (أهل).
(٨) سقط من: [ي]، وفي [أ]: (دثرني).
(٩) سقط من: [ي]، وفي [أ]: (دثرني).
(١٠) في [جـ، ق، ي]: زيادة ﵇.
(١١) حسن؛ ابن أبي حفصة صدوق على الصحيح، والحديث أخرجه البخاري (٤٩٢٢)، ومسلم (١٦١).
حضرت جابر کہتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر شروع شروع میں وحی بند ہوگئی تھی اور آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو خلوت محبوب ہوگئی پس آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حِرا میں خلوت گزین ہوجاتے۔ پس اسی دوران آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حرا کے سامنے تھے، فرمایا: جب میں نے اپنے اوپر سے ہلکی آواز سُنی تو میں نے اپنا سر اٹھایا۔ تو مجھے اچانک کرسی پر کوئی چیز دکھائی دی پس جب میں نے اسے دیکھا تو گھبرا کر زمین کی طرف دیکھا اور میں اپنے گھر والوں کے پاس جلدی جلدی آیا اور میں نے کہا۔ مجھے کمبل اوڑھا دو، مجھے کمبل اوڑھا دو۔ پھر میرے پاس جبرائیل آئے اور انہوں نے کہنا شروع کیا: { یَا أَیُّہَا الْمُدَّثِّرُ، قُمْ فَأَنْذِرْ، وَرَبَّک فَکَبِّرْ، وَثِیَابَک فَطَہِّرْ، وَالرُّجْزَ فَاہْجُرْ }۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39317]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39317، ترقيم محمد عوامة 37713)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39317 in Urdu