🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
4. ما جاء في مبعث النبي ﷺ
نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بعثت کے بارے میں آنے والی روایات کا بیان
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37712 ترقیم الشثری: -- 39316
٣٩٣١٦ - حدثنا يونس بن محمد قال: حدثنا حماد بن سلمة عن ثابت عن انس ان رسول الله ﷺ اتاه (جبريل) (١) وهو يلعب مع الغلمان، فاخذه فصرعه فشق عن قلبه، فاستخرج القلب ثم استخرج علقة منه فقال: هذا حظ الشيطان منك، ثم غسله في (طست) (٢) من ذهب بماء زمزم، ثم لامه ثم اعاده في مكانه، قال: وجاء الغلمان يسعون إلى امه -يعني: (ظئره) (٣) ، (فقالوا) (٤) : إن محمدا (٥) - قد قتل، (قال) (٦) : ⦗٣٦٠⦘ فاستقبلوه وهو منتقع اللون، قال انس: لقد كنت ارى اثر (المخيط) (٧) في صدره (٨) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) في [ق، هـ]: (جبرئيل).
(٢) في [أ، ب، س]: (طشت).
(٣) في [س]: (ظئبرة).
(٤) في [جـ]: (قال).
(٥) في [أ، جـ]: زيادة ﷺ
(٦) سقط من: [س].
(٧) في [ق]: (الخيط).
(٨) صحيح؛ أخرجه مسلم (١٦٢)، وأحمد ٣/ ١٤٩ (١٢٥٢٨).

حضرت انس سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس حضرت جبرائیل آئے جبکہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بچوں کے ساتھ کھیل رہے تھے۔ جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پکڑا اور زمین پر لٹا دیا پھر آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سینہ مبارک شق کیا اور قلب مبارک کو باہر نکالا پھر قلب مبارک سے ایک لوتھڑا نکالا اور فرمایا۔ یہ آپ کے (دل میں) سے شیطان کا حصہ ہے۔ پھر جبرائیل نے دل کو ایک سونے کے طشت میں ماء زمزم سے دھویا پھر جبرائیل نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے دل کو سیا پھر اس کو اس کی جگہ میں واپس رکھ دیا۔ راوی کہتے ہیں: بچے دوڑتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی امی، دائی، کے پاس آئے اور کہا: محمد قتل کردیئے گئے ہیں۔ راوی کہتے ہیں: لوگ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف آئے تو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا رنگ بدلا ہوا تھا۔ حضرت انس کہتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سینہ میں سُوئی کے اثرات دیکھے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39316]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39316، ترقيم محمد عوامة 37712)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39316 in Urdu