🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

ترقیم محمدعوامہ سے تلاش کل احادیث (39098)
حدیث نمبر لکھیں:
ترقیم سعد الشژی سے تلاش کل احادیث (40754)
حدیث نمبر لکھیں:
حدیث میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
حدیث میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. إسلام جرير بن عبد الله
سیدنا جریر بن عبد اللہ رضی اللہ عنہ کا اسلام قبول کرنا
اظهار التشكيل
ترقیم عوامۃ: 37762 ترقیم الشثری: -- 39367
٣٩٣٦٧ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا الفضل بن دكين قال: (حدثنا) (٢) يونس بن ابي إسحاق عن المغيرة بن (شبيل) (٣) بن عوف عن جرير بن عبد الله قال: لما ان دنوت من المدينة انخت راحلتي ثم حللت (عيبتي) (٤) ولبست حلتي، فدخلت ورسول الله ﷺ يخطب (فسلمت على النبي ﷺ) (٥) ، فرماني الناس بالحدق، قال: فقلت لجليس لي: يا عبد الله هل ذكر رسول الله ﷺ من امري شيئا؟ قال: نعم، ذكرك باحسن الذكر، قال: بينما رسول الله ﷺ يخطب إذ عرض له في خطبته فقال:"إنه سيدخل عليكم من هذا الفج او من هذا الباب من خير ذي يمن، إلا وإن على وجهه مسحة ملك"، قال جرير: فحمدت الله على ما ابلاني (٦) .

ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [ب، جـ، ي].
(٢) في [ي]: (أنبأنا).
(٣) في [ق، هـ]: (شبل).
(٤) في [ي]: (عيتمي).
(٥) سقط من: [ي]، وفي [ب]: تكرر، وزيادة: (يخطب).
(٦) صحيح؛ أخرجه أحمد (١٩١٨١)، والنسائي في الكبرى (٨٣٠٤)، وابن خزيمة (١٧٩٧)، وابن حبان (٧١٩٩)، والحاكم ١/ ٢٨٥، والبخاري في الأدب المفرد (٢٥٠)، والحميدي (٨٠٠)، وابن أبي عاصم في الآحاد (٢٥٢٣)، والطبراني (٢٤٨٣)، والبيهقي ٣/ ٢٢٢، وابن سعد ١/ ٣٤٧.

حضرت جریربن عبد اللہ سے روایت ہے: فرماتے ہیں: جب میں مدینہ کے قریب آیا تو میں نے اپنی اونٹنی کو بٹھایا پھر میں نے اپنا معمولی لباس اتارا اور اپنی عمدہ پوشاک پہنی اور میں اندر آیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے۔ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سلام کیا۔ تو لوگوں نے مجھے گھورنا شروع کردیا۔ فرماتے ہیں: میں نے اپنے ساتھی سے پوچھا: اے اللہ کے بندے! کیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے میرے معاملہ میں کسی بات کا ذکر فرمایا ہے؟ انہوں نے کہا: ہاں! آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے تمہارا بہت اچھا ذکر کیا ہے۔ فرمایا: آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خطبہ ارشاد فرما رہے تھے کہ اس دوران ارشاد فرمایا: بلاشبہ عنقریب تم پر اس طرف سے، یا فرمایا: اس دروازہ سے یمن والوں میں بہترین شخص داخل ہوگا۔ خبردار! اس کے چہرے پر شاہی اثرات ہوں گے۔ حضرت جریر فرماتے ہیں۔ پس میں نے اللہ کی تعریف کی اس بات پر جس کے ساتھ اللہ نے آزمایا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39367]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39367، ترقيم محمد عوامة 37762)
 
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39367 in Urdu