مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 37763 ترقیم الشثری: -- 39368
٣٩٣٦٨ - (حدثنا ابو بكر قال) (١) : حدثنا ابو اسامة قال: حدثنا هشام بن عروة عن ابيه وفاطمة عن اسماء قالت: صنعت سفرة النبي ﷺ في بيت ابي بكر حين اراد ان يهاجر إلى المدينة، قالت: فلم نجد لسفرته ولا لسقائه ما نربطهما به، فقلت لابي بكر: والله ما اجد شيئا اربط به إلا نطاقي، (قالت: فقال) (٢) : شقيه باثنين، فاربطي بواحد السقاء وبالآخر السفرة، فلذلك سميت ذات النطاقين (٣) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) سقط من: [جـ، ق، ي].
(٢) في [ق]: (قال: فقال).
(٣) صحيح؛ أخرجه البخاري (٢٩٧٩)، ومسلم (٢٥٤٥).
حضرت اسمائ بیان فرماتی ہیں۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے مدینہ کی طرف ہجرت کرنے کا ارادہ فرمایا تو میں نے ابوبکر کے گھر میں آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے توشہ دان تیار کیا۔ بیان کرتی ہیں کہ ہمیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توشہ دان اور پانی کی مشک کے لئے کوئی چیز نہیں ملی جس سے ہم ان دونوں کو باندھتے۔ میں نے ابوبکر سے کہا: بخدا! مجھے باندھنے کے لئے کوئی چیز (رسی وغیرہ) نہیں ملتی سوائے اپنے پٹکے کے۔ فرماتی ہیں: سیدنا صدیق اکبر نے فرمایا: اسی (پٹکے) کو دو حصوں میں پھاڑ لو۔ اور ایک کے ذریعہ سے پانی کی مشک کو باندھ دو اور دوسرے سے توشہ دان کو۔ اسی وجہ سے حضرت اسمائ کا نام ذات النطاقین معروف ہوگیا۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39368]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39368، ترقيم محمد عوامة 37763)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39368 in Urdu