مصنف ابن ابي شيبه سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم عوامہ
ترقيم الشژي
عربی لفظ
اردو لفظ
20. ما قالوا: في مهاجر النبي ﷺ وأبي بكر وقدوم من قدم
جو باتیں محدثین نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم و سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے مقام ہجرت کے بارے میں کہی ہیں اور آنے والوں کے آنے کے بارے میں
ترقیم عوامۃ: 37776 ترقیم الشثری: -- 39382
٣٩٣٨٢ - حدثنا يزيد بن هارون عن حماد بن سلمة عن هشام بن عروة عن ابيه ان رسول الله ﷺ لما هاجر إلى المدينة هو وابو بكر وعامر بن فهيرة قال: استقبلتهم هدية طلحة إلى ابي بكر في الطريق فيها ثياب بيض فدخل رسول الله ﷺ وابو بكر فيها المدينة (١) .
ريفرينس و تحكيم الحدیث:
(١) مرسل؛ عروة تابعي.
حضرت ہشام بن عروہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ جب نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم، حضرت ابوبکر صدیق اور عامر بن فہیرہ نے مدینہ کی طرف ہجرت کی۔ کہتے ہیں: تو حضرت طلحہ کا ہدیہ راستہ میں حضرت ابوبکر کو ملا جس میں سفید کپڑے تھے۔ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور حضرت ابوبکر ان کپڑوں میں مدینہ میں داخل ہوئے۔ [مصنف ابن ابي شيبه/كتاب المغازي/حدیث: 39382]
تخریج الحدیث: (مصنف ابن ابي شيبه: ترقيم سعد الشثري 39382، ترقيم محمد عوامة 37776)
Musanif Ibn Abi Shaiba Hadith 39382 in Urdu